موسمیاتی تبدیلی کے باعث قراقرم کا بڑا گلیشیئر بالتورو پگھلنے لگا موسمیاتی تبدیلی کے باعث بالتورو گلیشیئر پر25 سے30 چھوٹی بڑی جھیلیں وجود میں آ چکی ہیں جو برف کے پگھلنےکی وجہ سے بنی ہیں۔ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور موسموں کی شدت میں اضافے اور بڑھتے درجہ حرارت کےباعث پاکستان میں واقع گلیشیئرز کے پگھلنے کا عمل تیز ہو رہا ہے۔ رواں برس بھی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں معمول کی برف باری تین ماہ دیر سے شروع ہوئی اور ہیٹ ویو نے قراقرم ریجن میں پھیلے بڑے گلیشیئرز کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ دنیا میں قطب شمالی اور قطب جنوبی کے بعد پاکستان کے شمالی علاقوں میں سب سے زیادہ اور بڑے گلیشیئرز پائے جاتے ہیں جن میں قراقرم ریجن کا دوسرا سب سے بڑا گلیشیئر، بالتورو جس کی لمبائی 63 کلو میٹر ہے، بھی شامل ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کی نمائندہ مونا خان نے 12 دن بالتورو گلیشیئر پر پیدل ٹریک کیا ہے جس دوران گلیشیئر کی بدلتی اور پگھلتی صورت حال کو دیکھا اور عکس بند کیا گیا۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث بالتورو گلیشیئر پر 25 سے 30 چھ...
- Get link
- X
- Other Apps