Places in Gilgit Baltistan with Burushaski names

جگہوں کے بروشاسکی نام

 

یوں تو پورے گلگت بلتستان میں بہت سے جگہوں علاقوں، ندی نالو ں اور دریاؤں کے نام بروشاسکی میں ہیں۔ لیکن  چند ایک جو اِݜقَمیࣷن/ اِݜقم مڵ(موجودہ اشکومن)  میں ہیں  کا ذکر کیا جار ہا ہے۔ (1) اِݜقَم تیࣷر  ( سرسبز نالہ)  (2)  باردُم چھر(سرخ پہاڑ)، (3) غوࣷڅھرمڵ (آ بشاروالی کھیت)، (4) بُش مڵ (بلی والی کھیت)، (5) اِݜقَم مڵ(سرسبز کھیت)، (6) متھن تیࣷر(دور والا نالہ)، (7) ڎھن تیࣷر(سیدھا یا سچا نالہ)، (8) اِݜقمیࣷن (اشکومن) سرسبز یعنی موجودہ اشکومن کا نام بھی بروشاسکی اݜقَمیࣷن یعنی سرسبز یا سبز سے پڑ گیا ہے، (9) بِرگل ( بَر اور گل کا مجموعہ ہے) نالہ کا سرو کا درخت (گل)، (10) ٹوپاشل ایک اہم مقام ہے یہ بون مذہب کے پیروکاروں کا شاید کسی زمانے میں مرکز رہا ہوگا اسی لئے ٹوݩپا شن رب می بوچی کی مناسبت سے ٹوپاشل بن گیا ہے۔

  (لیکن دوسری اصطاح یہ ہے کہ یہ ٹوپاشی کی بگاڑ ہے جس کا مطلب ہے گندم کی فصل کاٹنے کے بعد بارش وغیرہ سے اور جانوروں سے بچانے کے جو سٹاک یعنی ہُݜڅ بنایا جاتا ہے اگر وہ چھوٹا ساہو تو اس کو ٹوپاشی کہا جاتا ہے اور اسی سے ٹوپاشل بن گیا)، (11)  چٹور کھن چٹور کا قلعہ چٹور بندےۡ کا نام تھا کھن قلعہ اور بعض لوگوں کاخیال کہ(چٹور ایک مخصوص پھل یہاں بکثرت ملتے ہیں جنہیں اردو میں بہی کہتے ہیں کا قلعہ)، (12)  اِیࣷمت ( گونسلا یا  اسکی رہنے کی جگہ)،  (13) دَڵ مڵ(بالائی کھیت یا اوپر والا کھیت)،  (14) قُرُم بَر (قُرم کا نالہ)،   

(15) اسی طرح غذر کے بارے میں بعض لوگوں کی رائےۡ ہے کہ یہ جگہ چٹیل میدان اورغیرآباد تھا اور اس علاقے میں گدھ بہت زیادہ پائے جاتے تھے، گدھ کو بروشاسکی میں گڎھرکہا جاتا ہے تو اس کی وجہ سے اس کانام گڎھۡر پڑ گیا اور بعد میں ݜین سماج کے لوگ اس علاقے میں آبسے اورگڎھۡر  کی تلفظ کی صحیح ادائگی نہ کر سکنے کی وجہ سے گزھر کہا اور امتداد زمانہ اور کثرت استعمال سے غرز بن گیا پھر غیرملکیوں کی آمد نے اس کوغذربنایا۔ (16) اسی طرح غذر میں ایک قلعہ چھومر کھن یعنی لوہے  کا قلعہ، تھا، (17)  تیࣷر موجودہ ٹیروجس کو مقامی لوگ آج بھی تیࣷر کہتے ہیں، لیکن فرنگیوں نے یہاں ایک رسٹ ہاوۡس بنایا اور ٹیلی فون کا انتظام کیا اور تیࣷرکو ٹیرو لکھا۔

 (18) پھنڈر وہ جگہ جہاں دریا کا پانی بھنور کی صورت میں گھومتا ہے جیسا کہ پھنڈر کا جھیل ہے،  (19)  چھݜیࣷ جوچھݜ یعنی کانٹےۡ، کانٹوں والی جگہ چھݜکݜ سے بگڑ کر چھݜیࣷ رہ گیا،  (20) شمَرن جو کہ شوارن کھیل کا میدا ن یا پولو گراؤنڈ سے بگڑکر شمَرن رہ گیا،  (21)    پنگڵ جو پِن اورگڵ کا ملغوبہ ہے کوئی بڑا سرو کا درخت تھا۔ کسی بروشو نے کہا کہ پِن گڵ دوا یعنی زبردست گڵ کا درخت ہے جس سے پِنگڵ بن گیا،  (22) دہِمڵ جو کہ دھے مڵ گاؤں والا کھیت سے بگڑکردھیمل ھو گیا،  (23) خلتیࣷ جو کہ بروشاسکی کے خلتیا کی بگاڑ ہے جس کا  مطلب تھیلہ ہے یہ گاؤں دو پہاڑں کے درمیان انتہائی کھائی میں ہے اوپر سے ایک تھیلہ نما دکھائی دیتا تھا جس کی وجہ سے خلتیا کہا گیا اور بگڑ کر خلتیࣷ رہ گیا۔

  (24) گوپَس جو کہ غوپَس یعنی کپاس، کسی زمانے میں گوپس میں کپاس کاشت کی جاتی تھی۔ جس کوبروشاسکی میں غوپَس کہا جاتا ہے امتداد زمانےاورکثرت استعمال سے گوپس رہ گیا۔  (25)  دلومڵ(دلمڵ کا بگاڑہے)،  (26)  بروم دن  یعنی سفید پتھر، (27) التوبرِݩ (برنگ)، (8 2) ڎِھیࣷل غݜ یعنی پانی کی پگڈنڈی ، (29) بݜڅ   یعنی  پل ، (30) پُھمبریࣷݜ ( آگ کا الاوࣷ جو موسم سرما میں ایک رسم کے طور پر ایک مقر رہ رات کو  آگ کے بڑے بڑے الاوࣷ جلایے جاتےتھے جس سےپورا علاقہ بقائے نور بن جاتا تھا، شاید اسی نسبت سے نام پُھمبریݜ پڑ گیا (31)  متُم دن یعنی کالا پتھر ،  (32)  سبو یا صدوم کھن (یہ کسی کےنام پر بنایا ہواکوئی قلعہ ہو گا جو اب معدوم ہو گا)۔

   (33) دڵ مڵ  یعنی بالائی کھیت  یہ نام تین مختلف مقامات پر آئے ہیں ، (34)  چھاغمل   یہ شاید ڎغا مڵ ہوگا یعنی باغ کی طرح کا کھیت یا   سائے والا کھیت  ، (35)  گمُئی  یعنی  پائن  یا پائنتی، (36) کھݜین یا کھڅیࣷݩ  یعنی دریا کے گزر گاہ  کوکھڅ  کہا جاتا ہے اور کھڅیݩ ( کھڅ ینگ)، (37) ہرے ݜُݩ (شُنگ) بیل کا نالہ، یا یہ ہیࣷر ݜُݩ (ݜُنگ) بالائی نالہ ہو گا  (38)   دڵُم دس  یعنی اوپر کی طرف والا غیر آباد زمین، دلُم بالائی اور داس  غیر آباد زمین (39)  بَریࣷنژ    وہ جگہ جہاں فال ڈالا یا نکالا جاتا ہو۔

  باؤݜٹرنالہ غذرمیں چند بروشاسکی  نام۔(40 )  گمون (بنیاد)، (41) ھرنگ بر(درمیان والا نالہ)، (42)   پئی تہہ (گرامائی چراگاہ کا وہ جگہ جدھر رات کو جانورجمع ہو کرآرام کرتے ہیں)،  (43)قبرستان کھول (قبروں والا غار)، (44)  ورور( ورور  پھٹا ہوا)،  (45) ھورگو ڎے ( چڑھائی کی جانب)،  (46)  میر گوسینگ (وہ  زمین جو زلزلے کے سبب اندر دھنس گیا ہو)،  (47)  سآ  گلینگ۔  (سورج کی پکڈنڈی ،بروشاسکی میں گلنگ باریک بگڑنڈی کو کہا جاتا ہے اور سآ سورج کو)،   اشکومن سے ملنے والا بت شمولین ار اورل سٹین ساتھ لے کر گیا ِ۔    

(48)  غیربر، انوکھا نالہ، (49)   ہغوست بر(درہ والا نالہ)، (50)  غوٹ بر(گونگہ نالہ)،  (51)  تھالوࣷبڵݩ (بلنگ) یعنی سات دیواریں) ،(52)   ڈوڈُم بر(ڈوڈوم کا نالہ) ،  (53)  جوجاٹی بر(جوجاٹی جگے کا نام ہے اور بر نالہ) اور(54)   بٹیࣷلی بر(بٹیلی جگہ کا نام اور بر نالہ) ، یہ نام بتھریت نالہ میں ہیں ،( ماخز سلیم خان دھیمل)

  پویال یعنی پونیال  میں بھی بہت سے جگہوں کے نام بروشاسکی میں ہیں،  (55)   ببُر کھن  یعنی ببُر  شیر  اور کھن  قلعہ جس کو بعد میں شیر قلعہ کہا گیا، اسی طرح شیر قلعہ کا یک دوسرا نام بھی ہے یعنی(56)  چھو ہر  جو کہ بروشاسکی میں اس کے دو معنی ہے چھو خالی یا ننگا اور ہر  خشک نالہ اور دوسری اصطلاح ہے کہ چھو  بیل کو  ھانکنے کی آواز اور ہر کا مطلب بیل، یعنی  بیل کو ھانکنا  چھو ہر  چلو اے بیل۔ تو اسی سے اس کا دوسرا نام چھوہر جو بگڑ کر چھیر کہا جاتا ہے (واللہ عالم) اسی طرح  (57)  بوبُر جو کہ بوم ہر  یعنی سوکھا ہوا نالہ چونکہ ادھر ایک برساتی نالہ ہے جو اکثر خشک رہتا ہے جس کی وجہ سے بوم ہر کہا گیا اور وہ بوبُر کی صورت اختیار کیا۔

  (58)   گاہکوچ  جو کہ گیئےࣷ کُش یعنی برفیلہ یا برف جہاں زیادہ دیر تک رہے کو کہا جاتا ہے اور کثرت استعمال سے گئیے کُش سے گاہکوچ بن گیا،  (59)   آیشی،آیش یا عیش آسمان  سے بگڑ کر عیشی رہ گیا،  (60)  سلپی یعنی ڎھیࣷل اپی( سے سلپی بن گیا) یعنی پانی نہیں ہے،  (61) ٹھنگ داس جو کہ تھنگی داس سے بگڑ کر تھنگداس بن گیا، تھنگی جو کہ دریا اپنے پاٹ میں دو تقسیم ہو کر اگر درمیان میں کچھ جڑی بوٹیاں، درخت اور سبزہ اُگ آئے تو اُس جگہ کو بروشاسکی میں تھنگی کہا جاتا ہے جو کہ بگڑ کر ٹھنگداس بن گیا۔ 

 (61)  دریائے سندھ کا نام بھی بروشاسکی سندے سے ہے بروشاسکی میں دریا کو سندے کہا جاتا ہے جس کو بیرونی حملہ آوروں نے اور لکھاریوں نے سندے سے ہی سندھ رکھا  اور  اس دریا ہی کی وجہ سے وادی مہران کا نام سندھ پڑ گیا اصل میں سندے ہے۔

،(62)  کپل کھن،  کھوبڑی والا قلعہ،  یہ گلگت میں تھا، (63)  گرِگلت ، مارخور کی باری، یہ گلگت کا نام تھا ، اسکو سارگن یاسرِ گن بھی کہا جاتا ہے۔ جس کے دو مطلب ہیں ایک خرگوش کا راستہ، دوسرا، جھیل کا راستہ، بگٹرکر سارگن اور گرِگلت سے گلیت بن گیا،  (64)  گلگت میں ایک جگہ قبرستان ہےجس کو اج  کل کھولتوشنگ کہتے ہیں جوکہ التوسنگ کا بگاڑ ہے(یہ سید محمدیحیٰ شاہ صاحب  نے لکھا ہے لیکن میرے خیال میں یہ گولتُس  آپکی قبریا گولتوشاۡ یعنی آپ کی قبر میں سے شین سماج نے کھُلوتُشنگ کیا ہوگا یہ قرین قیاس ہے)   جس کے معنی قبرستان ہے۔   (65)  بسین جو کہ ہنزہ نگر کی بروشاسکی لفظ بسنگ (بسݩ) بسی جو کہ باغ کوکہا جاتا ہے اوربسنگ باغات ہو گیا سے بگڑ کربسین رہ  گیاہے۔ (66)   بروم موئݩ( موئنگ)  یعنی سفید جھاڑی۔

 (67)   ڎھیࣷلمِنݜ ( مێݜ نگر کی بروشاسکی میں دلدل والی زمیں کو کہا جاتاہے) سے بگڑکرڎھێلمݜ رہ گیا،  (68) متُم داس ( کالا اوربنجر جگہ یعنی داس کا ملغوبہ ہے) اس جگہ کالے پتھر تھے اور بنجر جگہ تھا۔ جس کی وجہ سے کالا زمین نظرآتا تھا، (69)  چھپ روٹ ( جہاں گوشت کی فروانی ہو)، اسی طرح اِݜقَمیࣷن میں چند یک اور نام یہ ہیں، (70)غٹوم (گہرا)، (71) دیࣷران (اُترائی)، (72)ہندس (ایک غیر آباد زمیں اگر ہندِس کہا جائے تو اس کا مطلب ہو گا انتہائی گرم)، (73) ہن گل(ایک سرو کا درخت)،(74) غوچھار(آبشار)، (75)گل تِر(سرو کے درخت والا نالہ)، (76) گِݜ گِݜ(بےڈنگی چال چلنا)۔

 مرکزی ہنزہ کے کچھ جگہوں کے بروشسکی نام جو جاوید بروشیࣷن کی ماخذ ہیں ۔ 

(77)غرݺ یٹ، (78) سرٹ، (79) غمیس ہر، (80) بوروم کھن، (81) ماموہر، (82) گیرم، (83)ہرچی، (85) گنش، (86) بل دس، (87) ڎھل گنش، (88) ہرملنگ، (89) دلدس،(90) ہراݜونگ، (91) بل مل، (92) کھئی، (93) کئی جگہے قباءل کے اجداد کے ناموں سے منسوب جو شاید ان کے اباد کار تھے۔ جیسا کہ(94) بِیریشل، (95) چبوئیکوشل، (96) براشل ݽنوکشل، (97) برونگشل،(98) درامیشل،(99) خروکشل،(100) شکونوشل، وغیرہ۔ ان کے علاوہ(101) بسینگوشل، (102) غرہ بریس، (103) اولوبسی، (104)، ٹݹقٹ، (105) ہرا ݜݸنگ، (106) ݽݵقاکیئنڎ، (107) بولےغݽ، (108) تورےغݽ، (109)  جل مل، (110) ایندیلینگ، (111)غونونگ، (112) چھمرکھن، (113) ڈورکھن، (114) فوروہر، (115) ایݜاہر، (116) ٹوٹنگ ݜونگ، (117)غول کھن، (118) گاوٌوکھن، (119) بروم موس، (120) نرے دس وغیرہ۔

برشو نام: معیز حکل 

(121)منہ پن، (122) تھول، (123) ہوپر، (124) ہیربر، (125)برم کھن،(126) ہیرا، (127) اولتر، (128) رت پھری، (129)غیمݜ،(130) سومو یریا سمہ یر، (131) دوݩے دس، (132)خہ بسی، (133) ہنقچی، (134) گلمت یا گلم ایت یا گلے ایࣷمت، (135)غلمیت یا غلم ایت یا غُلے ایࣷمِت، (136) غینݜ یا گنش، (137)خووٹ، (138)بلدیٹ(بلدی یٹے )، (139) مدالے تلینم، (140) سرگانے تلینم، (141)اولو تلینم، (142) میسے گآر یا مسگار، (143) دلدس، (144) ششپر، (145) ہرچی، (146) پھئ ہر، (147) ہونے چھݜ، (148) بل لم، (149) بلغݜ، (150) پھݜو یا پھسو، 

محمد اسماعیل تحسین سے ماخذ:   

 (151)ہسپر، (152)غݜوشل ۔۔۔غݜوٹ کی بستی،  (153)ہولشل ۔۔۔ہلو کی بستی،  (154)بروشل ۔۔۔بروݜ بل سنگھ کی بستی،  (155)رتل ۔۔۔مسطح  علاقہ، (156)ہکلشل ۔ بکو کی بستی (157) ہغوچار ۔۔ہغوڅ یارے۔۔۔گلیشر کے نیچے،  (158)ݜامن ۔۔۔ݜہ کا چبوتر، (159)نگر ۔۔۔وطن ' بستی، (160)منالوکشل۔۔۔ملو کی بستی، (161)پݩیالوکشل ۔۔۔۔پݩیالو کی بستی (163)دسگویو دس ڈس گویو  کی بستی،  (164)ہمری ۔۔۔  (162)گوٹکوشل ۔۔۔گوٹ کی، بستی 

(165)گݜہ کشل۔۔۔گݜہ کی بستی، (166)نکو کھن ۔۔۔ݩکو کی بستی، (167)چلی کشل (169) چلیکو کی بستی، (170)ٹوکورکوٹ ۔۔آجڑا بستی (168)غوٹس (171)غوٹ دس خاموش بستی 

(174)میلوکشل۔۔ بٹہ کھن ۔۔۔گنجا قلعہ،(173) (172)ہرائی گرم،ہرائی کی بستی  

(175)چھ ملینگ۔۔۔څھا ملنگ ۔۔باجرے کے کھیت 

نوٹ: ڈاکٹر معیز حکل کا کہنا یہ بھی ہے کہ ہنزہ اور نگر میں کچھ ہندی سنسکرت نام  کے ساتھ بےشمار بروشو نام موجود ھیں۔  اس کے ساتھ دونوں کے مشترک نام بھی موجود ہیں۔

سنسکرت نام :

نگر 2 اگائے کوٹ 3 چغتاے کوٹ 4 ہندی یا ہنی 5 

جرمݜ برشو سنسکرت (مشترک نام) 

شنو کو شل 2 ہکل شل 3 برشل 4 بروݩوشل 5 چھکوشل 6 ہولشل 7 سنہ کھن 8 شیمشل یا شمشال 9 تݜکوٹ یا ݜݜکٹ 10 غرئ کوٹ یا غرئیٹ 11 دھوئ کر 12 پھہ کر

  کچھ واخی نام وادی گوجال میں بھی موجود ہیں ۔ مورخون ، غوݜبین


ماخذ:  وادی اشکومن  تحریر  محمد جان  اشکومن،  

سید افسر جان(سابقہ ماہر تعلیم)اݜقمیࣷن اورڈاکٹرارشد شیدائی اِݜقَمیࣷن  

  سینہ بہ سینہ کہانی  تاریخ گو  المعروف  ٹھل  بے گل نلتی تھوئی، 

 بروشو قبائل اور بروشال سید محمد یحیٰ شاہ،   

سلیم خان دھیمل اور  نصیرالدین پنگل غذر 

نظام الدین حکیمیں پنگل 

 چاوریلو  جاوید حیات ٹیرو(تر)  غذر   

جاوید احمد ساجد ہویلتی(سلطان آباد) یسین ،  غذر، گلگت بلتستان 

ہنزہ اور نگر میں جن جگہوں کے بروشاسکی نام ہیں ان کے ماخذ، محمد اسماعیل تحسین، جاوید بروشیࣷن اور ڈاکٹر معیز حکل ہیں 

مورخہ : 2 جون 2024 ، بروز اتوار ، زیقعدہ 1445 ھ

Comments