War on Shias declared in Kohistan: Security Red-alert in Gilgit Baltistan

گلگت میں فرقہ فسادات کےبعدسیکیورٹی سخت کردی گئی
 کوہستان،بشام اوردیگرعلاقوں میں مساجد سےشیعوں کےخلاف جہادکااعلان،ذرائع

گلگت: گزشتہ ہفتےکوہستان  کےعلاقے بابوسرمیں پیش آنےوالےوحشیانہ سانحےکےبعدگلگت میں فرقہ وارانہ فسادات میں اضافہ ہورہاہےجبکہ کوہستان اوربشام میں مساجدسےشیعوں کےخلاف جہادکےاعلان کیےجانےکی اطلاعات ہیں

تفصیلات کےمطابق سانحہ بابوسرکےبعدگلگت بلتستان میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ کزشتہ چارروزکےدوران فرقہ وارانہ تشددکےنتیجےمیں 4افرادہلاک اور5 سےزائدزخمی ہوچکےہیں۔کشیدہ صورتحال کےباعث گلگت میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی اورغیراعلانی کرفیونافذکردیاگیا۔ پولیس اورانتظامیہ کی جانب سےآج صبح لوڈاسپیکرپربازاربندرکھنے،لوگوں کوگھروں سےباہرنہ نکلنے اورگاڑیوں میں سفرکرنےسےگریزکرنےکےاعلان کیےگئےجس کےبعدشہرمیں دکانیں بندکردی گئیں۔پولیس کےمطابق شہرمیں سیکیورٹی ریڈالرٹ ہے۔پولیس،ایف سی،رینجرز اورناردرن اسکاوٹس کےاہلکارجگہ جگہ تعینات کردیےگئےہیں۔گلگت سےباہرجانےوالےتمام راستےسیل کردیےگئےہیں۔ 

اطلاعات کےمطابق گزشتہ دوروزکےدوران گلگت میں 3کوہستانی شہریوں کی ہلاکت کےبعدکوہستان اوربشام میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے اورمساجد سےشیعوں کےخلاف جہادکےاعلانات کیےجارہےہیں۔مساجدسےشاہ راہ قراقرم پرکسی بھی شیعہ فرقےسےتعلق رکھنےوالےشخص کوسفرکی اجازت نہ دینےاوران پرحملےکےفتوےجاری کیےجارہےہیں۔تاہم ڈی پی اوکوہستان عبدالمجید مروت کاکہناہےکہ کوہستان اوربشام میں مساجد سےشیعوں کےخلاف جہادکااعلان نہیں کیاگیا۔

 کوہستان کےعلاقےلولوسرمیں گزشتہ ہفتے25شیعوں کوبسوں سےاتارکرشناخت کرکےقتل کرگیاتھا۔اس واقعےکےبارےمیں ابتدائی طورپرکہاگیاکہ فوجی وردی میں ملبوث 10سے12دہشت گردوں نےبسوں کوروکااورشیعوں کوقتل کرکےفرارہوگئےتاہم یوٹیوب پرجاری ہونےوالی وڈیونےاس جھوٹ کی قلی کھول دی۔اس وڈیومیں دیکھاجاسکتاہےکہ کس طرح سینکڑوں دہشت گرددرجن بھرمسافربسوں کوروکتےہیں اوران میں سوار سینکڑوں مسافروں میں سےچن چن کرشعیوں کوموت کےگھاٹ اتاردیتےہیں۔کئی گھنٹوں تک دہشت وبربریت کابازارگرم کرتےہیں۔تین بسوں کوآگ اورشیعوں کےخلاف انتہائی نفرت انگیزنعرے لگاتےہیں،دوردورتک پولیس اورسیکیورٹی فورسزکاکوئی پتانہیں چلتا۔نہ ہی تاحال کسی دہشت گردکوگرفتارکیاگیا۔

بابوسرسانحےکےبعدشاہراہ قراقرم ہرقسم کی ٹریفک کےلیےبندکردیاگیاہےجس کےباعث ہزاروں مسافرگلگت اورراولپنڈی میں پھنسےہوئےہیں۔ وزیراعظم نےپھنسےہوئےمسافروں کونکالنےکےلیےسی ون تھرٹی طیارےچلانےکااعلان کیاتھا۔تاہم پی آئی اے کی پروازیں بھی موسم کی خرابی اورانتظامی بدنظمی کےباعث گزشتہ دوروزسےمعطل ہے۔اس صورتحال میں گلگت اورراولپنڈی میں پھنسےہوئےمسافروں کاکوئی پرسان حال نہیں۔ GBT Monitoring

Comments