Old prison turned into public library in Gilgit


 

گلگت میں پرانی جیل کی عمارت لائبریری میں تبدیل

گلگت شہر میں پرانی جیل کی عمارت کا ایک حصہ پبلک لائبریری میں تبدیل کردیا گیا ، چیف سیکرٹری محی الدین وانی نے جمعرات کو  نئی لائبری کا افتتاح کیا، تقریب میں وزیرقانون گلگت بلتستان سید سہیل عباس، وزیراعلیٰ کی ایڈوائزر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان، آئی جی افضل محمود بٹ، کمشنرگلگت ریجن قمر کمال، ڈپٹی کمشنر امیر حمزہ، طلبہ اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی تقریب میں موجود تھے۔

اقدام چیف سیکرٹری محی الدین وانی کے جی بی ڈریم مووز آن پروجیکٹ کےتحت علاقے میں  تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے مقاصد کا حصہ ہے، جیل  کے بقیہ حصے کو بہتر بنا کر وہاں سائنس میوزیم قائم کیا جائےگا۔

نئی لائبریری میں کتابوں کا وسیع ذخیرہ موجود ہوگا، اس کے علاوہ اسٹڈی کارنر، انٹرنیٹ رسائی، اسٹڈی ٹیبل، روزانہ اخبارات، میگزین اور کمپیوٹر ٹرمینل بھی دستیاب ہوں گے۔ لائبریری طلبہ اور عام شہریوں کےلیے رات 9 بجے تک کھلی رہےگی۔ 

لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری وانی نے کہا کہ لائبریری میں طلبہ، اساتذہ اور عوام کےلیے تعلیم کی جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔ ان کا بنیادی مقصد علاقےمیں تعلیم، آگاہی اور مثبت تبدیلی کےلیے تعلیم کے بنیادی کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

In a bid to transform our society into knowledge seeking and education focused, we are converting an existing old jail building into Shah Hamdan centre for learning.
This project will house of digital museum, environment and wildlife gallery, robotics and science museum, history and learning centre and sculpture and fine arts gallery. This all will be done while preserving the old outlook of the building.
Gilgit Develooment Authority has been tasked to execute our vision on fast track basis. In this regard, Consultancy services have been awarded to HA Consulting today through a competitive bidding process. We will be striving to get the drawing and design of this project completed in 1 month and completely delivering the project in next 3 months. Insha Allah.
Mohiyuddin Ahmad Wani
Chief Secretary GB

Comments