GB Law makers demand withdrawal of Luxury vehicles from bureaucrates


 

گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت اوراپوزیشن یک زبان

بیوروکریسی سے4000سی سی گاڑیاں واپس لینےکامطالبہ

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان بیورو کریسی کےخلاف ایک پیج پرآگئے، مختلف  محکموں کے سیکرٹریز سے 4000 سی گاڑیاں واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

قانون ساز اسمبلی کے 26 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شمس الدین لون نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوامی نمایندوں کی حیثیت منشی سے زیادہ نہیں، غریب صوبے میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز 4000 سی سی گاڑیوں میں گھومتے ہیں، ان کے سامنے وزرا اور ممبران اسمبلی بےبس ہیں۔ شمس الدین لون نے کہا کہ انہیں جھنڈا اور گاڑی ملنے کے بعد معلوم ہوا کہ اندر کتنی رسوائی اور بے بسی ہے۔

خطاب کے دوران حکومت اور اپوزیشن اراکین نے یک زبان ہوکر ان کی تائید کی اور مطالبہ کیا کہ صوبائی سیکرٹریز سے 4000 سی سی گاڑیاں واپس لی جائیں۔

اجلاس کے دوران اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن  سے  ہدایت کی کہ سرکاری گاڑیوں کی تفصیل قانون ساز اسمبلی میں جمع کرائیں۔اسپیکر نےاسمبلی کا اجلاس جمعرات 21 ستمبردن 3 بجے تک ملتوی کردیا۔


Comments