مصر کے اسکولوں میں طالبات کےنقاب پہننے پر پابندی عائد
جامعہ الازہر کےممتاز عالم دین کی نقاب پر پابندی کی حمایت
مصر کی وزارت تعلیم نے نئےتعلیمی سال کے آغاز پر اسکولوں کےلیے نیے ڈریس کوٹ کا اعلان کردیا، اعلامیے کے مطابق مصر کے اسکولوں میں بچیوں کے نقاب پہننے پر پابندی ہوگی۔
مصر کے ممتاز عالم دین اور جامعہ الازہر کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے وزارت تعلیم کی طرف سے اسکولوں میں نقاب پر پابندی کی حمایت کردی۔ پروفیسر احمد کریمی کےبیان میں کہا گیا ہےکہ چہرے کا نقاب نہ تو واجب ہے نہ ہی سنت، اسلام میں خواتین کے لیے سر کے بال ڈھانپنے کا حکم آیا ہے۔ سال 1997 میں سلطنت عمان کے مرحوم سلطان قابوس بن سعید نے تعلیمی اداروں میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کی تھی جس کی کوئی مخالفت نہیں کی گئی۔
پروفیسرڈاکٹراحمدکریمہ نے تجویز دی کہ نقاب پر پابندی الازہر الشریف کے زیر انتظام اداروں سمیت تعلیمی اداروں کے تمام سطحوں پر ہونی چاہیے، سرکاری دفاتر میں بھی نقاب پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار اور شخصی آزادی کا اطلاق کام کے اوقات کار کے بعد لاگو ہوتےہیں۔
2020: دادی جواری پارک گلگت میں پہلی بار پردہ ڈے منایا گیا |
Comments
Post a Comment