IBA-US Mission's Training workshop for journalists concluded

آئی بی اے اور یوایس مشن کےتحت 5 روزہ تربیتی ورکشاپ میں 17 رپورٹز کی شرکت

آئی بی اے اور یوایس مشن کےتحت صحافیوں کے لیےتربیتی ورکشاپ

پانچ روز تربیتی ورکشاپ میں ملک بھرسے17 رپورٹرز کی شرکت

کراچی: سینٹرآف ایکسیلنس آئی بی اے اور امریکی قونصل خانے کےزیر اہتمام تربیتی ورکشاپ آج 26 اگست کو اختتام پذیرہوگیا۔ ٹیلی ویژن رپورٹنگ ورکشاپ آئی بی اےسٹی کیمپس میں 22 اگست کو شروع ہوا تھا جس میں ملک بھر سے17 رپورٹرز نے شرکت کی۔

ڈائرکٹرسی ای جے، سینئرصحافی عنبرشمسی شرکا کو لیکچر دے رہی ہیں

پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ میں صحافت سے وابستہ مایہ ناز اسکالرز نے رپورٹ  بنانے کے تیکنیکی اور ماہرانہ امور پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے ماسٹر ٹرینر ویسٹرن نارتھ میڈل کے پروفیسر کریگ ویلڈن ڈف اور ایم ایس جے فیکلٹی شاہزیب احمد ہاشمی تھے۔ سی ای جے کی ڈائرکٹر و سینیر صحافی عنبر شمسی اور فوٹو و وڈیو جرنلسٹ محمد فاروق کے لیکچر بھی سیشن میں شامل تھے۔

ماسٹرٹرینر پروفیسر کریگ ویلڈن ڈف کےساتھ شرکا کا گروپ فوٹو

تربیتی سیشن میں ٹیلی ویژن کےلیے مختلف نوعیت کی بہترین رپورٹس بنانے کے جدید تیکنیک، انہیں پریمیئرپرو پر ایڈٹ کرنا سکھایا گیا۔ فیلڈ رپورٹنگ میں درپیش مسائل اور ان سے نمٹنےکےطریقوں اور میڈیا ضابطہ اخلاق پر روشنی ڈالی گئی۔میڈیا کے شعبےمیں تیز رفتار ترقی اور جدت سے خود کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ورکشاپ کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

پروفیسر کریگ ڈف، ڈائرکٹر سی ای جے عنبر شمسی اور
ایم ایس جےفیکلٹی شاہزیب احمد نے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے


Comments