Traffic incidents in GB on rise, 34 dead in 25 days

 گلگت بلتستان میں 25 دنوں میں 16 ٹریفک حادثات،34 افرادجاں بحق،50 زخمی



گلگت بلتستان میں 30 جون سے 24 جولائی تک ٹریفک حادثات کے اعدادو شمار سامنے آگئے۔مجموعی طور پر 16 ٹریفک حادثات میں 34 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے۔

سب سے زیادہ 8 ٹریفک حادثات مقامی سڑکوں پر پیش آئے، شاہراہ قراقرم پر5، شاہراہ بلتستان پر3 حادثات ہوئے۔

مقامی لنک روڈ پر حادثات میں 10 افراد جاں بحق،33 زخمی ہوئے۔

شاہراہ قراقرم پر حادثات میں 14 افراد جاں بحق، 12 افراد زخم ہوئے۔

شاہراہ بلتستان پرحادثات میں 10 افرادجاں بحق، 5 زخمی ہوئے۔

حادثات میں ہلاکتوں کا تناسب دیکھا جائےتو شاہراہ بلتستان پر تین میں سے دو حادثات میں اموات ہوئیں جن کی تعداد 10 ہے۔  شاہراہ قراقرم پر5 میں سے4 حادثات میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مقامی سڑکوں پر 8 میں سے4 حادثات میں اموات ہوئیں جو 10 ہیں۔

رواں سال ماہ جولائی کے دوران گلگت بلتستان میں ٹریفک حادثات کی یہ سب سے بڑی شرح ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں جہاں مقامی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ شہریوں کے لیے وبال جان بنی ہوئی ہے وہاں گرمیوں میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد  سے بڑی شاہراہوں میں ٹریفک کا دباو بڑھ گیا ہے۔ 

برف زیادہ پگھنے سے دریاوں میں طغیانی،بارشوں اور آسمانی بجلی گرنےکےواقعات میں لینڈ سلائیڈنگ کےباعث جانی ومالی نقصانات اس کےعلاوہ ہیں۔


Comments