دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کےٹو پر نئے رکارڈ بن گئے
نیپال کےشرپا کا 17 سال کی عمر میں کے ٹوسر کرنے کا رکارڈ
ناروےکےکوہ پیما اورنیپالی شرپا کا تیزترین8ہزارمیٹربلند14 چوٹیاں سرکرنےکارکارڈ
ہنزہ کےشہبازخان نےبھی کےٹو سر کرلیا
شگر سےتعلق رکھنے والے پورٹرمحمدحسین برفانی تودےکی زدمیں آکرجاں بحق
گلگت: دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر موسم صاف ہوتے ہی جمعرات کو نئے رکارڈ بن گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دو سو کے قریب ملکی و غیر ملکی کوہ پیما اور نیپالی شرپا کے ٹو پر مہم جوئی کے لیے بیس کیمپ پہنچے تھے۔ ناموافق موسم کے باعث کوہ پیما کئی دنوں سے سمٹ شروع کرنے کے منتظر تھے۔ 26 اور 27 جولائی کو صاف موسم کی پیش گوئی کے بعد سمٹ کی تیاریاں شروع کردی گئی اور بدھ کی رات کیمپ تھری سے رسیاں باندھی گئیں۔
امیجن نیپال ایکسپڈیشن کمپنی کے مالک منگما جی کے مطابق جمعرات کو تقریبا نوے کوہ پیماوں نے کے ٹو سر کرلیا۔
کوہ پیماوں میں ناروے کے کرسٹین ہیریلا اور نیپال کے تنجن شیرپا شامل تھے جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر بلند تمام 14 چوٹیوں پر تیز ترین سمٹ کا رکارڈ قائم کیا۔انہوں نے یہ سنگ میل 92 دنوں میں حاصل کیا۔
دوسرا رکارڈ نیپال کے نیما رجنی شرپا کا بنا جو 17 سال کی عمر میں کے ٹو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے۔ اس سے قبل وہ ماونٹ ایورسٹ، لوٹسی اور نانگا پربت پر بھی یہ رکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔
الپائن کلب آف پاکستان کے کرارحیدری کا کہنا ہے کہ ہنزہ کے معروف کوہ پیما سربازخان کے چھوٹے بھائی شہباز خان نے بھی کے ٹو سر کرلیا۔ سمٹ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا جب شگر سے تعلق رکھنے والے محمد حسین برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔
Comments
Post a Comment