Raja Shehbaz Khan, Chief Election Commissioner GB
گلگت بلتستان میں 18 سال بعدبلدیاتی الیکشن کا اعلان
گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات نومبر کے پہلے ہفتےمیں ہونگے،چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز خان نے اعلان کردیا۔
جمعرات کو گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےراجہ شہباز خان نے کہا کہ اٹھارہ سال بعد گلگت بلتستان کے عوام میونسپل سطح پر اپنے نمایندے منتخب کرنے کا حق استعمال کرسکیں گے۔ حکومت کے تعاون سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کو جولائی سے نافذ کردیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ حلقہ بندیوں کےلیے حد بندی کا عمل شروع ہوچکا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام کو دعوت دی ہے کہ وہ جی بی الیکشن کمیشن کے عملے، بلدیاتی ادارے اور محکمہ ریونیو کے عملے کو الیکشن سے متعلق تربیت فراہم کرے۔
راجہ شہباز نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص بلدیاتی الیکشن کی مخالفت کرےگا وہ غدار سمجھا جائےگا۔
درین اثنا علاقائی الیکشن کمیشن نےحلقہ ایل اے13 استور میں ضنی الیکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا ہےجس کےمطابق پولنگ نو ستمبر کو ہوگی۔ یہ نشست سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
Comments
Post a Comment