Gold Medalist Zeeshan Akber set to fight in MMA Youth in Abu Dhabi



گولڈمیڈلسٹ ذیشان اکبر ورلڈ یوتھ مکس مارشل آرٹ مقابلوں میں شرکت کےلیےتیار

امیچر مکس مارشل آرٹ فیڈریشن (آئی ایم ایم اے ایف) کے زیر انتظام 2023 یوتھ ایم ایم اےورلڈ چیمپئن شپس 2 اگست سے ابوظبی میں شروع ہورہی ہےجو 5 اگست تک جاری رہےگی۔ ایونٹ میں 40 سے زاید ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ایونٹ میں پاکستان کی نمایندہ پہلی بار گلگت بلتستان کے گولڈ میڈلسٹ ذیشان اکبر کریں گے۔

منگل 25 جولائی کو ذیشان اکبر نے جیونیوز کے مارننگ شو میں بتایا کہ وہ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنےکےلیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایم ایم اے فیڈریشن موجودہے لیکن حکومتی سرپرستی نہ ہونےکی وجہ سے مالی سپورٹ نہیں مل رہی جس کی وجہ سے انہیں خود اسپانسرشپ ڈھونڈنا پڑتا ہے۔ ایونٹ میں شرکت کےلیے تمام اخراجات وہ بینک سے قرض لے کر پورا کررہے ہیں۔اس موقع پر جیونیوز کے میزبان ہما امیر شاہ اور عبداللہ سلطان بہت متاثر ہوئے اور ناظرین سے اسپانسرشپ کےلیےخصوصی اپیل بھی کی۔

ذیشان اکبر اس سے قبل آٹھ مرتبہ قومی اور مقامی سطح پر مکس مارشل آرٹ مقابلوں میں حصہ لےچکےہیں اور ناقابل شکست رہے ہیں۔ وہ دو بار قومی سطح پر گولڈ میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں۔

ذیشان اکبر کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے گاوں گلوداس سے ہے۔ ان کے آباو اجداد یاسین کے علاقے تھوئی سے گلوداس منتقل ہوئے تھے۔ وہ انٹرمیڈیٹ کے طالب علم ہیں۔ 

ابوظبی میں ہونے والے چار روزہ ایونٹ میں تین کیٹیگریز کے مقابلےشامل ہونگے، پہلی کیٹیگری یوتھ اے میں سولہ سے سترہ سال، دوسری کیٹیگری یوتھ بی میں چودہ سے پندرہ اور تیسری کیٹیگری یوتھ سی میں بارہ سے تیرہ سال کے ایتھلیت حصہ لیں گے۔


#imma, #mma, #immaf, #immaf  world youth championship 2023 in Abu Dhabi, #Zeeshan Akber, #MUBADALA ARENA, ABU DHABI, UAE

Comments