Photo courtesy: UNILAND |
گلوبل وارمنگ کا دورختم، گلوبل بوائلنگ کا دور آگیا
جولائی 2023 دنیا کی تاریخ کا سب سےگرم مہینہ قرار
ایشیا کو عالمی حدت کی تیز ترین شرح کا سامنا
پاکستان میں 36 برف کے جھیل پھٹنے کے خطرے سےدوچار
گوبل وارمنگ بھول جائیں، اب گلوبل بوائلنگ کا دور آگیا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریس نے خبردار کردیا۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یواین چیف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی آچکی ہے جوخوفناک ہے اور یہ محض آغاز ہے۔سمجھ جائیں کہ عالمی حدت کا دور گزر گیا، اب عالمی ابھال کا دور آچکا ہے۔
درین اثنا ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن اور یورپین کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کی رپورٹ جاری ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ رواں سال جولائی گرفتار مہینے کا رکارڈ قائم کرنے جارہاہے۔جولائی کے پہلے تین ہفتے گرین رہے جن میں درجہ حرارت معمول کے اوسط درجہ حرارت سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رکارڈ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایشیا کو عالمی حدت کی تیز ترین شرح کا سامنا ہے جس سے غذائی تحفظ اور ایکو سسٹم متاثر ہوگا۔
ایشیا میں گزشتہ سال موسم، آب وہوا اور پانی سےمتعلق 81 حادثات رکارڈ کیے گئےجن میں زیادہ ترسیلاب اور طوفان کےتھے۔ ان حادثات میں 5 کروڑ افراد متاثر ہوئے، 5 ہزار سے زائد اموات اور لگ بھگ 36 ارب ڈالر کے معاشی نقصانات ہوئے۔
پاکستان 2022 میں مون سون بارشوں اور برف کے پگھلاو سے تباہ کن سیلاب کے زد میں رہا جس میں سیکڑوں ہلاکتیں ہوئیں، وسیع علاقے ڈوب گئے، گھروں، ٹرانسپورٹیشن انفرااسٹرکچرکی تباہی ہوئی جس سے15ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے، یہ ریجن میں سب سے بڑا نقصان تھا۔
پاکستان میں سات ہزار گلیشیر اور تین ہزار سے زائد برف سے ڈھکی جھیلیں ہیں۔ان میں 36 جھیلوں کو پھٹنے کےلیے ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔
شمالی نصف کرہ میں رواں ماہ درجہ حرارت کے پرانےتمام رکارڈ ٹوٹ چکے، بہت سے ریجن کئی ہفتوں سے ناقابل برداشت تپش کی زد میں رہے۔ شدید ہیٹ ویو نے امریکا سے لے کر چین تک بیشتر ممالک کو لپیٹ میں لیا اور میڈیٹرینین ریجن سرسبز علاقے خشک کردیے۔
جرمنی کی لیپزگ یونیورسٹی کی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2023 گرم موسم کا عالمی رکارڈ قائم کرےگا۔
اس ماہ کا اوسط عالمی درجہ حرارت جولائی 2019 سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ( 0.4 ڈگری فارن ہائٹ) زیادہ ہوگا۔ ای یو ڈیٹا کے مطابق یہ 174 سال کا مشاہداتی رکارڈ ہے۔لیپزگ کے کلائیمیٹ سائنٹسٹ کارسٹن ہوسٹین نے کہا کہ رواں ماہ اور جولائی 2019 کا فرق اتنا واضح ہے کہ ہم پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ رواں جولائی دنیا کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ ہوگا۔
Comments
Post a Comment