یاسین میں سالانہ سرمائی کھیلوں کا آغاز ہوگیا


 

گلگت بلتستان کے وادی یاسین میں سرمائی کھیلوں کا باقاعدہ ہوگیا، اس سلسلےمیں جمعے کوطاون کے شاہی باغ میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں کھلاڑیوں  کےعلاوہ عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔

تین روز ونٹر اسپورٹس فیسٹیول کا اہتمام اسنو کیپڈ ایڈونچر کلب کے تحت کیا جارہا ہے جس میں آئی ہاکی اور دیگر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے شامل ہیں۔ ایونٹ میں 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایونٹ کا فائنل اتوار کو ہوگا، اختتامی تقریب میں یاسین کی سیاسی قیادت سمیت ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔

 

Comments