انسداد دہشتگردی عدالت کےجج محمودالحسن کوعہدےسےہٹا دیا گیا


File photo: Supreme Appellate Court Gilgit Baltistan


گلگت: سپریم اپیلیٹ کورٹ نےانسداد دہشت گردی عدالت کےجج محمود الحسن کو عہدے سے ہٹادیا۔

مقامی عدالت عظمیٰ کی پریس ریلیز کےمطابق اےٹی سی جج محمودالحسن نے رواں سال جولائی میں بسین تھانے کے ایس ایچ او سید کامران کو اسپتال میں بلاوجہ گرفتارکروایا تھا۔

عدالت نے ایس ایچ او کے درخواست پر ایکشن لیتے سینئرججز کی نگرانی میں انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا۔ پیر کو چیف جسٹس سید ارشد حسین شاہ اور جسٹس وزیرشکیل پر مشتمل ڈویژنل بینچ میں انکوائری رپورٹ پیش کی گئی جس کی روشنی میں عدالت نے فیصلہ سنادیا۔

عدالت عظمیٰ نےاے ٹی سی جج محمودالحسن کو چیف کورٹ میں رپورٹ کرنےکی ہدایت کردی۔

Comments