بریکنگ نیوز
گلگت بلتستان انتخابات 2020، سابقہ روایت ٹوٹ گئی، نئے
رکارڈ بھی قائم
وفاق میں حکومت کرنےوالی جماعت تحریک انصاف گلگت بلتستان
کےانتخابات میں اکثریت حاصل نہ کرسکی، اب تک 16 نشستوں کےمکمل نتائج موصول ہوگئے
ہیں جس کے مطابق 6 آزاد امیدوار میدان مارنےمیں کامیاب ہوگئے۔ تحریک انصاف 5،
پیپلزپارٹی 4 اور مجلس وحدت مسلمین ایک نشست حاصل کرچکی ہے۔
دیگر 4 نشستیں دیامر کی ہیں جہاں پی پی، پی ٹی آئی، ن لیگ
اور جےیوآئی کوایک ایک نشست پر برتری حاصل
ہے۔ بہت کم نتائج آنے کی وجہ سے کوئی رائےقائم کرنا مشکل ہے۔
اس صورتحال کےبعد پی ٹی ٹی کی نظریں 6 آزاد اراکین پر ہوگی، دیکھنا یہ ہےکہ کتنےآزاد
اراکین تحریک انصاف کی حکومت بنانےمیں مددگارثابت ہوتےہیں۔
2009 میں صوبےجیسا سیٹ اپ متعارف کرائےجانے کے بعد گلگت
بلتستان قانون ساز اسمبلی کے یہ تیسرے الیکشن ہیں۔ 2009 کے الیکشن میں وفاقی میں
پیپلزپارٹی برسراقتدار تھی تو وہ جی بی میں 15 نشستیں جیتنےمیں کامیاب ہوئی۔ 2015
کے انتخابات میں وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت تھی تو گلگت بلتستان میں یہ جماعت
16 نشستیں جیت گئی تھی۔
اس بار مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت یہ روایت برقرار
رکھنےمیں ناکام رہی۔
اس الیکشن میں پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کےامیدوار امجدحسین
ایڈووکیٹ نے 2 نشسیں جیت کر گلگت بلتستان کی انتخابی تاریخ میں نیا رکارڈ بھی قائم
کیا، وہ بیک وقت جی بی اے1 گلگت اورجی بی اے4 نگر سے کامیاب ہوگئے۔
Comments
Post a Comment