گلگت بلتستان میں شدید برفباری، نظام زندگی درہم برہم


گلگت  بلتستان میں شدید برفباری سےزندگی ہوکر رہ گئی، دور درازعلاقوں سےرابطہ منقطہ ہوگیا

گلگت  بلتستان کا پورا خطہ شرید سردی کی لپیٹ میں ہے، دور درازعلاقوں میں سردیوں میں برفباری معمول کی بات ہےتاہم اس سال گلگت سٹی سمیت شہری علاقےبھی برف سےڈھک گئے۔ گلگت شہرمیں اس غیرمعمولی موسم کا منظردیدنی رہا، لوگ گھروں سےنکل کربرفباری کالطف اٹھاتےدکھائی دیے لیکن دور دراز کےعلاقوں  میں جہاں معمولات زندگی متاثرہوئی وہاں سڑکوں کی بندش،علاج معالجےکی سہولت کےفقدان، ایشیائےخوردنوش کی قلت ، ایندھن کی کمی اوردیگرکئی مسائل سےزندگی  مفلوج ہوکر رہی گئی ہے۔
ضلع غذر میں یاسین اور پھنڈر کےعلاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے کےدوران ایک سے5 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ سب سے زیادہ متاثر یاسین کا علاقےاملست، درکوت،تھوئی اورپھنڈر کےبالائی علاقےہوئےجن کا رابطہ ملک کےدیگر حصوں سےکٹ کر رہ گیا۔ غذر روڈ اوررابطہ سڑکوں کی بندش کےباعث ٹریفک معطل ہے۔ اس سےجہاں اشیائےخوردنوش، ادوایات کی ترسیل بند ہوچکی ہے بلکہ مختلف امراض میں مبتلا افراد  کی گلگت منتقلی بھی نامکمن ہوگئی ہے۔

یاسین میں درکوت، تھوئی اورقرقلتی کی سڑکوں برف پڑنےسے مکمل بند ہیں۔ سڑکیں کھلوانےکےذمےدار ادارے پی ڈبلیوڈی اور ڈیزاسٹرمینجمنٹ کی عدم توجہی نےعوام کی مشکلات میں مزیداضافہ کردیا۔ حکام کی عدم دلچسپی کا عالم یہ ہےکہ یاسین میں صرف ایک
ٹریکٹر برف ہٹانے کےکاموں میں مصروف نظرآتاہے، دوسرا ٹریکٹر راووشن میں خراب ہوگیا جسے ورکشاپ منتقل کردیا گیاہے۔
عوام نےڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ڈپٹی کمشنرغذر سےاپیل کی ہےکہ وہ جلد ازجلد مشنری روانہ کریں اورسڑکیں کھلوائی جائیں۔

Comments