صدرعارف علوی کے دورہ گلگت بلتستان پر پانج کروڑرپےخرچ
اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کے حالیہ دورہ گلگت بلتستان پرقومی خزانےسے پانچ کروڑ روپے خرچ ہوئے، چھ روز نجی دورے کےدوران صدرپاکستان کو علاقےکےاہم مسائل سےآگاہ کیاگیا تاہم ان کےحل کی یقین دہانی کےبجائےانہوں نےخاموشی اختیارکرکےعوام کوشدید مایوس کیا۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کےمشیراطلاعات شمس میرنےکیا۔ ان کا کہناتھا کہ ایک ایسےوقت جب ملک معاشی بحران کا شکارہے، نجی دوروں پرخطیررقوم خرچ کرنا عوام کےساتھ سراسرناانصافی ہے،صدرپاکستان ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی سمیت گلگت بلتستان کےاہم مسائل کےحل کےلیے کردارادا کرتےتوکوئی دکھ نہیں ہوتا لیکن انہوں نےکسی مسئلےکےحل کی یقین دہانی نہیں کرائی۔
صدرعارف علوی 29 جون کو گلگت پہنچےتھے،انہوں نےگلگت میں سیاحت سےمتعلق ایک کانفرنس سےخطاب کیا، اس کے
علاوہ ہنزہ میں ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور ایکوٹورزم کانفرنس سےخطاب کیا۔ صدرپاکستان نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کانووکیشن میں مہمان خصوصی کےفرائض بھی انجام دیے۔ اپنے دورے کےدوران صدرپاکستان ضلع غذر بھی گئے اورہندور میں حوالدار لالک جان شہید کے مزاربھی حاضری دی۔
کیا۔
Comments
Post a Comment