صدرعارف علوی کا دورہ گلگت بلتستان، یاسین میں لالک جان شہید کےمزار پرحاضری

صدرمملکت عارف علوی کا دورہ یاسین،تباہ حال سڑکوں کومٹی ڈال کرایسےسجادیاگیا کہ ٹوٹ پھوٹ کاگمان بھی نہ ہوسکا


یاسین: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی ضلع غذرکےدورافتادہ گاوں یاسین کا دورہ کرنےوالےپاکستان کے پہلے صدربن گئے۔ماضی میں بری طرح نظراندازکیےجانےوالےعلاقے کےمکینوں نےصدرمملکت کا شانداراستقبال کیا۔


اپنے دورے میں صدرمملکت لالک جان شہید کے مزارپرگئے۔ اس موقع پرمقامی رکن قانون ساز اسمبلی اورپی ٹی آئی رہنما راجہ جہانزیب اوراعلیٰ سرکاری حکام بھی ہمراہ تھے۔ صدرعارف علوی نے لالک جان شہید کےمزارپرفاتحہ خوانی کی اورعلاقہ مکینوں سےخطب کیا۔ انہوں نےکہا کہ غذرشہدوں کی سرزمین ہےجس نےلالک جان شہید جیسےسپوت پیدا کئے، یاسین کےجوان محاذوں پرپاکستان کا دفاع کررہےہیں۔


اس موقع پرعلاقےکےعمائدین نےصدرمملکت کا شکریہ ادا کیا اور سپاس نامہ بھی پیش کیاجس میں غذرروڈ کی مرمت وتوسیع سمیت علاقے کودرپیش اہم مسائل کی طرف توجہ دلانےکی کوشش کی گئی تاہم یہ اندازہ نہیں ہوسکا کہ صدرمملکت  نےان مشکلات کوکس حد تک محسوس کیا کیونکہ ان کےخطاب میں وطن کےدفاع کی حوصلہ افزائی اورتعلیم کی اہمیت اجاگر کرنےکےسوا اور کوئی قابل ذکرنکتہ نظرنہیں آیا۔ اس موقع پریہ سوال پوچھنا کہ وفاقی حکومت نےگلگت بلتستان کےترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کیوں کی،کئی بڑےمنصوبوں کی فنڈنگ کیوں روک دی جوئےشیرلانےکےمترادف تھا۔

صدرمملکت کے دورےسےواپسی پرسابق چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل ندیم ایوب نےمطالبہ کیاہےکہ تھوئی سلگان میں اس وقت سب سےبڑا مسئلہ صحت عامہ کا ہے۔ 30 ہزار سےزائدنفوس پرمشتمل علاقےمیں اسپتال کی کوئی سہولت موجود نہیں۔ علاقے میں لالک جان شہید میڈیکل کالج تعمیر کیاجائےیا کم ازکم 100 بستروں پرمشتمل اسپتال دےکر ہماری قربانیوں کا لاج رکھاجائے۔ نشان حیدرکے عوض ہمیں مزارکے سوا کچھ نہ مل سکا۔


صدرمملکت کے دورے کےموقع پرجہاں سیکیورٹی کےسخت انتظامات دیکھنےمیں وہاں ورکس ڈپارٹمنٹ کےحکام بھی زبردست فعال نظرآئے۔ انہوں نےتباہی کا شکارواحدمین رور پربنے گڑھے مٹی ڈال کر ایسےبھردیےکہ صددرمملکت کوسڑک کی ٹوٹ پھوٹ کا گمان بھی نہ ہوسکا۔


Comments