غذرکےعلاقےہندورمیں سیلاب نےتباہی مچادی

یاسین کےعلاقےہندورمیں سیلاب نے تباہی مچادی، براکوت کے مقام پر جھیل بن گیا


ضلع غذر کےعلاقے ہندورسےملحقہ گاوں براکوت میں آسمانی بجلی گرنےسے آنےوالے سیلاب نے تباہی مچادی۔ کئی ایکڑزمین پر کھڑی فصلیں اور سیکڑوں درخت، رابطہ پل اورسڑک سیلاب میں بہہ گئے، بھلتی یارے کےمقام پردریا کا بہاو رکنےسےبڑا جھیل بن گیا۔ متعدد دیہات سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔



تفصیلات کےمطابق بدھ کی رات براکوت کے مقام پرآسمانی بجلی گرنےسے اچانک تباہ کن سیلاب آیا جودیکھتےہی دیکھتےوسیع علاقےپرمحیط کھڑی فصلیں اورسیکڑوں درخت بہا لےگیا۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیلاب میں بھلتی یارے کے مقام پر براکوت کا رابطہ پل بھی بہہ گیا اور دریائےیاسین کا بہاو بھی رک گیا جس سےبڑا مصنوعی جھیل بن گیا۔ بھلتی یارےکےمقام پردرکوت جانےوالا مین سڑک بھی بہہ گیا جس سےدرکوت، املست سمیت کئی
دیہات کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔

واقعےکےبعدسیکڑوں افرادموقع پر پہنچ گئےاوراپنی مدد آپ کے تحت سیلاب کے قریبی علاقے کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا۔ آخری اطلاع ملنے تک ریسکیو1122 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام متاثرہ علاقےمیں نہیں پہنچ سکے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سال بھر کی محنت ضائع ہونے سے متاثرہ افراد شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ مقامی حکومت علاقے کو آفت زدہ قراردے کر متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے۔

سیلاب میں مین سڑک بہہ جانےسےاوپرکےعلاقوں میں تشویش کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ہندور سےشمال کی طرف واقعہ تمام علاقوں کی بجلی گزشتہ دوروز سے معطل ہے۔ سڑی بہہ جانے سےزمینی رابطہ منقطع ہے جس کے باعث اشیائےخوردنوش کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔


Comments