گلگت میں خصوصی بچوں کےتعلیمی مرکز میں نیب کا دفترقائم

حکومت مخالفین کو رگڑناہے،آنےوالےانتخابات کےلیےراہ ہموار کرناہے، اس کی قیمت کوئی بھی اداکرسکتاہےچاہےکوئی معزورہی کیوں نہ ہو۔ نیب سےگلگت بلتستان میں یہی فامولا اپنالیا، عوام سراپا احتجاج

اسپیشل ایجوکیشن سینٹرگلگت جس کےآدھےحصےپرنیب نےقبضہ کرلیا

گلگت: قومی احتساب بیورو( نیب) میں گلگت میں اپنا دفترقائم کرلیا، جس کےلیےمعزوربچوں کےتعلیمی مرکزکی آدھی عمارت پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ دیگرصوبوں کےمقابلےمیں گلگت بلتستان میں معزور بچوں کےحقوق کی فراہمی نہ ہونےکےبرابر ہے۔ پورےریجن میں معزوربچوں کی بحالی کےلیےواحدسینٹر گلگت میں قائم ہے۔ مقامی حکومت نےمعزوروں سےمتعلق بل قانون سازاسمبلی میں پیش کردیاہےجس کی منظوری ابھی باقی ہے، 

نیب کےاس اقدام پرمقامی آبادی اور بچوں کےوالدین نے شدید غم وغصےکااظہارکیا ہے اور اسے بچوں کےبنیادی حقوق کی سریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایک مقامی شخص نےبتایا کہ والدین نے عمارت خالی کرانےکی بہت کوشش کی لیکن ناکام ہوئے۔ بہت سےبچےدور دراز علاقوں سے یہاں پڑنےآتےہیں اوران کی رہائش کےلیےہاسٹل کی بھی اشد ضرورت ہے، عمارت پر نیب نےقبضہ کیا تو بچےکہاں جائیں گے۔ نیب کےاقدام سےکم ازکم 8 اضلاع کےبچےشدید متاثرہورہےہیں۔

ایک معزور بچےکےوالد نےحکومت سے اپیل کی ہےکہ وہ نیب کو اس عمارت سےنکال کرکسی اورجگہ منتقل کرے تاکہ بچےمتاثر نہ ہوں۔

واضح رہےکہ گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کےانتخابات آیندہ سال اکتوبرمیں ہورہےہیں۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ گلگت  بلتستان میں وہ سیاسی جماعت جیت کرحکومت بناتی ہے جس کی وفاق میں حکومت ہو، اس سےقبل 2015 میں جب قانون سازاسمبلی کےانتخابات ہوئےتو اس وقت وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت تھی،نتیجتا گلگت بلتستان میں بھی ن لیگ نےالیکشن جیتےاوراب ان کی حکومت قائم ہے۔ سیاسی انجینئرنگ کے سنگین الزامات کا سامنےکرنےوالے ادارےنیب کی سرگرمیوں میں اچانک تیزی پرخدشہ ظاہرکیاجارہاہےکہ وہ گلگت بلتستان میں آیندہ تحریک انصاف کی حکومت لانےکےلیےاپنےمخصوص حربےاستعمال کرےگی۔


Comments