غذر کےنالےہندرپ میں کوہستانی گروہ کی واردات، چار افراد کواغوا کرلیا

پھنڈرکےہندرپ نالےمیں کوہستانیوں کےقبضےکےخلاف حفاظت پرمامور4 افراد اغوا، علاقےمیں خوف وہراس

Map of Handarap Nala where 4 local persons have been kidnapped by Kohistani armed men

گوپس: ضلع غذرکےعلاقےپھنڈر کے ہندرپ نالےمیں حفاظت پرمامور 4 مقامی اففراد کواغوا کرلیا گیا، پھنڈر تھانےکےایس  ایچ او کی قیادت میں پولیس پارٹی نالےمیں بھیج دی گئی، علاقےمیں خوف وہراس پھیل گیا۔

اطلاعات کےمطابق منگل کی صبح 7 بجےکےقریب کوہستانی علاقےسے 25 مسلح افراد  ہندرپ نالےمیں داخل ہوئے اوروہاں اپنی مدد آپ کےتحت حفاظت پرمامور 8 مقامی افراد کا گھیراوکرلیا۔ مسلح ملزمان 4 افراد کواپنے ساتھ لے گئے اور دیگرچارافراد کو یہ کہہ کرچھوڑ دیا کہ وہ گاوں میں جاکریہ پیغام پہنچادیں کہ ہنددرپ نالےکی زمین ان کےحوالےکی جائےورنہ مغویوں کو قتل کردیا جائےگا۔

چاروں افراد10 گھنٹےکی طویل پیدل مسافت طےکرکےشام کو پھنڈرکے گاوں پہنچے اورگاوں میں اطلاع دی جس کےبعد تمام گاوں والے اکھٹےہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو بھی دے دی گئی۔

پیپلزپارٹی کے مقامی صدرخان اکبرخان کےمطابق اغوا کیے گئے افراد میں سردار آمان شاہ، افسر اکرام، محمد عجب اور اشرف خان شامل ہیں۔ چاروں افراد پاک فوج سےریٹائرڈ ہیں جو نالےکی حفاظت کررہےتھے۔ ان کا کہنا ہےکہ کوہستان کے چند افراد نےنالےپر غیرقانونی قبضہ کررکھا ہے، انتظامیہ کو باربار کہنےکےباوجود نالےمیں پولیس تعینات نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اپنی مدد آپ کےتحت باری باری 8 مقامی افراد نالےکی حفاظت کررہےہیں۔ ہندرپ کےعوام اور کوہستان سے تعلق رکھنےوالے ایک شخص ملک آفرین کےدرمیان حدود کا تنازع بھی چل رہا ہےجس کےکیس عدالت میں زیرسماعت ہے۔ خان اکبرخان نےکہا کہ لاپتا افراد کی بازیابی میں تاخیر کی گئی تو ہندرپ کے عوام خود نالےکی جانب روانہ ہوں گے جس سے تصادم کا خطرہ بھی ہوگا۔

اسسٹنٹ کمشنر گوپس امیرتمور نےبتایا کہ ہندرپ نالے سے چار افراد کے لاپتا ہونےکی اطلاع ملی ہےجس کےبعد ایس ایچ او پھنڈر تھانہ سمیت پولیس پارٹی روانہ کردی گئی ہے۔ پولیس نفری کو نالہ پہنچنےمیں 10 سے 12 گھنٹے لگ سکتےہیں جس   کےبعد ہی صورتحال واضح ہوجائےگی۔ جاویداقبال، گاہکوچ



Comments