شندورپولوٹارمنٹ ایک بارپھردفاعی چیمپیئن چترال ٹیم نےجیت لیا، گلگت ٹیم کوایک گول سےشکست
غذر: شندورپولوٹورنامنٹ ایک بارپھر دفاعی چیمپیئن چترال کی ٹیم نے جیت لیا جس کےساتھ ہی دنیا کےبلند ترین پولو گراونڈ پرسالانہ میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔
شندورمیں تین روزہ ثقافتی میلے کا باقاعدہ آغاز اتوارکو ہواتھا جس میں پولو کےعلاوہ پیراگلائڈنگ، نیزابازی، بزکشی اوردیگرمقابلےبھی ہوئے۔ ایونٹ میں مقامی چھوٹی پولوٹیموں کےدرمیان بھی مقابلےہوئے۔
شندورمیلےمیں گلگت بلتستان اورچترال سمیت ملک بھرسےہزاروں افرادنے شرکت کی اورشندور کےمنفرد لینڈ اسکیپ کےعلاوہ لوک میوزک، ڈانس اورروایتی کھالوں سے مقامی ثقافت سے لطف اندوز ہوئے۔ شندور گراونڈ کےاردگرد خیموں کا شہربسایا گیاتھا۔ قریب ہی واقع صاف وشفاف جھیل میں علاقےکےحسن کودوبالا کیارکھاتھا جہاں سیاحوں نے فشنگ بھی کی۔
شندورمیلے کااختتام گلگت اورچترال کی روایتی حریف ٹیموں کےدرمیان پولو میچ کےساتھ ہوا جس میں چترال کی ٹیم نے گلگت ٹیم کو پانچ کے مقابلےمیں چھ گول سے شکست دےدی۔
میلےکےاختتام پرشرکا کی واپسی کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے، غذر اور چترال روڈ پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ بعض مقامات پرٹریفک جام کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
بشکریہ: تازہ تصاویرنصرت علی خان نےسوشل میڈیاپرشیئرکی ہیں
Comments
Post a Comment