ہندرپ نالے سے اغوا کیےگئے چار مقامی افراد کوہستان سے بازیاب
غذر: ہندرپ نالے سے چار روز قبل اغوا کیے چاروں افراد کو کوہستان سے بازیات کرالیا گیا، اس بات کا اعلان ڈی آئی جی گلگت رینج وقاص حسین نے آج دوپہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغویوں کو ملزمان کے قبضے سے چھڑا لیا گیاہے، انہیں آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائےگا، ڈی آئی جی نے اغوا کاروں کی شناخت اور ان کی گرفتاری سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
چیرمین بی این ایف نوازخان ناجی مظاہرین سےخطاب کررہےہیں،خان اکبرخان اوردیگربھی موجود |
درین اثنا مغویوں کی بازیابی کےلیےآج چوتھے روز بھی گوپس میں شدید احتجاج کیا گیا، مظاہرے کے باعث غذر روڈ بند رہا جس کی وجہ سے یاسین اور پھنڈر کےلیے ٹریفک کی آمدرفت بھی معطل رہی، سڑی بلاک ہونے سے مسافر اور سیاح کئی گھنٹوں تک پھنسے رہے۔ مظاہرین سے بی این ایف کے سربراہ اور رکن قانون ساز اسمبلی نوازخان ناجی، پیپلزپارٹی گوپس کے صدر خان اکبرخان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اغوا کی واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے ان کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
چارافرادکےاغوا کےخلاف احتجاج، مظاہرین مین روڈ پردھرنادیےبیٹھےہیں |
ہندرپ نالے میں حفاظت پرمامور 4 مقامی افرادکو کوہستان سے آئے 25 سےزائد مسلح افراد نےاغوا کرلیاتھا، اطلاعات کے مطابق کوہستان سے رکن اسمبلی ملک آفرین کےلوگوں نے کچھ عرصہ قبل ہندرپ نالے میں زمین پر قبضہ کرلیاتھا، مقامی افراد نے مزاحمت کی جس کے بعد معاملہ عدالت میں چلا گیا، واقعےکےبعد نالےمیں پولیس تعیناتی کا عوامی مطالبہ پورا نہ ہونےپر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظت کی ذمے داری سنبھال رکھی ہے۔ اسی ذمے داری کی انجام دہی کےلیے 8 مقامی افراد ہندرپ نالے میں موجود تھے کہ منگل 16 جولائی کو کوہستان سے 25 سے زائد مسلح افراد نے انہیں
گھیر لیا اور 4 افراد کو اغوا کرکے لےگئے۔ شبہ ظاہر کیا جارہاہےکہ اغوا کے پیچھےملک آفرین کا ہاتھ ہےتاہم پولیس نے اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی جس سے واضح ہوتا ہے کہ ملزمان کتنے بااثرہیں۔
سابق امیدوارکےپی کےاسمبلی ملک آفرین |
Comments
Post a Comment