وفاقی حکومت نےگلگت بلتستان میں پانج بڑےبجلی منصوبوں کےفنڈز روک لیے



اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام 19-2018 کےدوران گلگت بلتستان میں پانچ بڑے توانائی منصوبوں کے فنڈز روک لیےجن کی منظوری گزشتہ حکومت نےمالی سال 19-2018 کے بجٹ میں دی تھی۔ ان پروجیکٹس میں 4 میگاواٹ کا ہائیڈروپاور پروجیکٹ تھک چلاس، گلگت بلتستان ریجنل گریڈ فیزون کی تعمیر، 26 میگاواٹ کا شغرتھنگ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اسکردو، 30 میگاواٹ کا ہائیڈروپاورپروجیکٹ غواری اور 32.5 میگاواٹ کا ہائیڈروپاور پروجیکٹ عطاآباد شامل ہے۔ ستمبر 2018 میں وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت برسراقتدارآئی تھی جس کےبعد ان پروجیکٹس کےلیےپی ایس ڈی پی 19-2018 کےتحت کوئی رقم جاری نہیں کی گئی۔

اس دوران دیگر تین منصوبوں کےلیےاب تک مجموعی طورپرایک ارب 26 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کیےگئے۔ وزارت امورکشمیروگلگت بلتستان کےعہدیدار کے مطابق 16 میگاواٹ کے ہائیڈروپاور پروجیکٹ نلتر3 کےلیے 75 کروڑ، 20 میگاواٹ کے ہائیڈروپاور پروجیکٹ ہینزل کےلیے33 کروڑ70 لاکھ اور آر سی سی پل کونوداس سےنلترایئرفورس بیس تک سڑک کی توسیع کےلیے 17 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔


Comments