گلگت بلتستان میں چارنئے اضلاع کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

گلگت بلتستان حکومت نےخطےمیں چارنئےاضلاع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

گلگت: گلگت بلتستان میں چارنئےاضلاع کا اعلان کردیا گیا، جس میں غذر اورگانچھےمیں ایک ایک اور دیامر میں دو نئے اضلاع شامل ہیں۔


سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نےلینڈ ریونیوایکٹ 1967 کے سیکشن 5 کےتحت حاصل اختیارات اورمتعلقہ اتھارٹیزکی منظوری سےبطور اظلاع چار نئے سب ڈویژنزکا اعلان کردیا ہے جن میں گلگت ڈویژن میں ضلع گوپس یاسین،بلتستان ڈویژن میں ضلع رندو، دیامراستورڈویژن میں ضلع داریل اورضلع تانگیرشامل ہیں۔ نوٹی فکیشن میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ ریونیوڈویژن،پالیسی رینجز، سب ڈویژن، تحصیل ، سب تحصیل، نیابت کی حیثیت پہلےکی طرح برقراررہےگی۔

ان چارنئےاضلاع کےساتھ گلگت بلتستان میں اضلاع کی تعداد 14 ہوگئی۔ گلگت ڈویژن میں ضلع گلگت، ہنزہ، نگر، غذر اوریاسین گوپس۔ دیامراستورڈویژن میں چلاس، استور، دارئل، تانگیراور بلتستان ڈویژن میں اسکردو، شکر، کھرمنگ،گانچھے، رندو شامل ہیں۔

نئےاضلاع کےاعلان پرعوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ سمیت گلگت بلتستان حکومت کے اقدام کو زبردست سراہا ہے۔

گلگت بلتستان میں چار نئےاضلاع کےقیام کا نوٹی فکیشن


Comments