Arshad Hussain Shah takes oath as new Chief Judge GB Supreme Appellate Court

New Chief Judge GB Supreme Appellate Court takes oath from Governor GB
اسلام آباد: جسٹس ارشادحسین شاہ نے سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کےچیف جج کےعہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آبادمیں ہوئی جہاں گلگت بلستان کےگورنر راجہ جلال حسین مقپون نے نئے چیف جج سےحلف لیا۔
جسٹس ارشاد حسین شاہ کوجاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کےبعد چیف جج سپریم اپیلٹ کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب کےبعد نئے چیف جج نے گورنرجلا حسین مقپون کےساتھ ملاقات بھی کی جس میں چیف سیکریٹری محمد خرم آغا بھی موجود تھے۔


تعیناتی کی مخالفت

گلگت بلتستان کےوکلا نےسپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج کی تعیناتی کوغیرقانونی قراردےدیا، پریس ریلیزمیں کہاگیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے بطورچیرمین جی بی کونسل جی بی آرڈر 2018 کےتحت چیف جج کی تعیناتی کی منظوری دی جبکہ سپریم کورٹ نے جی بی آرڈرکومعطل کردیاتھا اورچیف جج کی تعیناتی جوڈیشل آرڈر 2019 کےتحت ہونی تھی۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیاتھا کہ  سپریم اپیلٹ کورٹ کےججز کی تعیناتی ایگزیکٹو آرڈرکےبجائے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جائے۔ سپریم اپیلٹ کورٹ بار، ہائی کورٹ بار اورڈسٹرکٹ بار نےمشترکہ طورپر فیصلہ کیا ہےکہ وہ چیف جج کی تعیناتی کےخلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کریں گے۔

Comments