قراقرم یونیورسٹی کے50 طلبہ کووضائف، بیت المال
سےمعاہدہ ہوگیا
گلگت: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے50
طلباوطالبات کوپاکستان بیت المال کی طرف سے وظائف دیےجائیں گے، اس ضمن میں میں گورنرہاوس
میں معاہدہ طےپاگیا جس پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کےوائس
چانسلرپروفیسرڈاکٹرعطاءاللہ شاہ اورپاکستان بیت المال کےمینجنگ ڈائرکٹرعون عباس نےدستخط
کیے۔ تقریب میں گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال مقبون،ڈین ڈاکٹرمحمدرضوان،ڈاکٹرخلیل
احمداور دیگرنےبھی شرکت کی۔ پاکستان بیت المال کے ایم ڈی نے کہاکہ بیت المال
اس سال قراقرم یونیورسٹی کے 50 مستحق طلباء و طالبات کووظیفہ فراہم کرے گا جبکہ اگلے
سال وظائف کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے مزید 25طلبہ وطالبات کو وظیفہ فراہم کی جائے
گی۔مجموعی طورپر پاکستان بیت المال قراقرم یونیورسٹی کے 75طلبہ وطالبات کو وظائف مہیا
کریگا۔ تقریب کے آخر میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ
نے پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی کو یونیورسٹی سوینئر پیش کیا۔ پ ر
Comments
Post a Comment