Supreme Court seeks report on jurisdiction of Gilgit Baltistan courts, case adjourned till November 15
حکومت کی تبدیلی کا مطلب پالیسی کی تبدیلی نہیں‘چیف جسٹسگلگت بلتستان عدالتوں کے دائرہ کارسے متعلق کیس میں حکومت سے 15روزمیں جواب طلب
اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی عدالتوں کے دائرہ
کار سے متعلق کیس میں حکومت سے 15 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔ جمعرات کوکیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی لارجر
بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے کہا حکومت نے ابھی تک جواب جمع نہیں کرایا حکومت کی تبدیلی
کا مطلب پالیسی کی تبدیلی نہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا حکومتیں تو آتی جاتی رہتی
ہیں کام بند نہیں ہوتےچیف جسٹس نے کہا ہم یہاں مشکل فیصلے کرنے کے لئے بیٹھے ہیں۔
14اکتوبر کو حکم دیا مگر حکومت نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔ اٹارنی جنرل نے استدعا کی
کہ جواب جمع کرانے کے لئے پانچ روز دے دیں چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم تو ملک سے باہر
جارہے ہیں۔ اگر وقت دینے کے باوجود جواب نہیں آتا تو آبزرویشن دے دیتے یں۔حکومت پندرہ
روز میں جواب جمع کرائے۔ عدالت نے مخدوم علی خان اور خالد جاوید خان کو بھی عدالتی
معاون مقرر کردیا۔
Comments
Post a Comment