File photo: Minister of Tourism GB exchanges arguments with PIA office at Islamabad Airpport |
لاہور: پروازمنسوخ ہونےپرفلائیٹ افسرکودھکے دینے کے خلاف سپریم کورٹ کےازخودنوٹس
کی لاہور رجسٹری میں سماعت، وزیرسیاحت گلگت بلتستان فداخان پیش نہ ہوسکے۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نےاسلام آباد ایئرپورٹ پر پیش
آنےوالے ناخوشگوار واقعے کا ازخود نوٹس لیاتھا جس میں وزیرسیاحت فداخان نے پرواز
منسوخ ہونے پر ایک فلائیٹ افسر پرشدید غصے کااظہار کرتے ہوئے اسے دھکے دیےتھے۔
چیف جسٹس نےسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی جس میں فدا
خان پیش نہ ہوسکے۔ فدا خان نےچیف جسٹس سے استدعا کی کہ وہ اتنے مختصر نوٹس پر گوپس
سےلاہور پہنچ کرعدالت میں پیش نہیں ہوسکتے لہذا سماعت ملتوی کی جائے،اگلی پیشی
پرحاضرہوکراپنا مدعا بیان کریں گے۔
ہاتھاپائی کا واقعہ جمعرات کواسلام آباد ایئرپورٹ پر پیش آیا جس کی
وڈیوبھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہےکہ پہلے فداخان
نےفلائیٹ افسرسےپوچھا کہ فلائیٹ کیوں منسوخ کی گئی، فلائیٹ افسرنےجواب دیاکہ موسم
کی خرابی کےباعث منسوخ کی گئی، فداخان نے کہا کہ موسم تو صاف ہے،ہیلے بہانے بنا کرپروازیں
منسوخ کرنا معمول بن گیا ہے، اس سے مسافروں کو کتنی مشکلات ہوتی ہیں اس کا اندازہ
بھی ہےآپ کو، جاو اپنےاعلیٰ افسران سےکہو پرواز چلادیں، یہ کہتے ہوئے انہوں
نےفلائیٹ افسر کو ایک زوردار دھکا دیاجس سےفلائیٹ آفسر پیروں پرپھسلتے ہوئے دور
جاکر ٹھہرےتاہم گرنے سےبچ گئے۔
اس واقعےپر گلگت بلتستان حکومت نے بہت جاندار موقف اپنایا، قومی میڈیا
نےبھی گلگت بلتستان کےمسافروں کے دیرینہ مسئلےکےتناظرمیں اس واقعےکومثبت اندازمیں
پیش کیا اورپی آئی اے کےرویےکوتنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم میڈیا کے ایک سیکشن، جس
میں سماء نیوز کے متنازعہ اینکرمبشرلقمان کا ٹاک شو شامل ہے، میں الٹا فدا خان کو
آڑے ہاتھوں لیا گیا تھا۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شاید چیف جسٹس پاکستان نے اسی قسم کی کوریج
کا اثرقبول کیا ہے، ہونا یہ چاہیےتھا کہ حیلوں بہانوں سے پروازوں کی مسلسل منسوخی،
مسافروں کو بروقت آگاہ نہ کیےجانے، ایئرپورٹ پرپی آئی افسران کےتوہین آمیزسلوک اور
اس سےمسافروں کوہونےوالی پریشانی کا نوٹس لیا جاتا اور پی آئی اے انتظامیہ کو
عدالت میں طلب کیاجاتا، ان کے ساتھ فداخان کو طلب کیا جاتا۔ اس سے متصبانہ سلوک کا
تاثرنہ جاتا۔ اس حقیقت کوبھی مدنظررکھنا چاہیےتھے کہ واقعے کےبعد گزشتہ تین دن سے
اسلام آباد اور گلگت کےدرمیان کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی، گلگت ایئرپورٹ کو بیک
وقت دو دو طیارے نظرآنے لگےہیں۔
Comments
Post a Comment