گلگت: عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس عدالت
سےگرفتار، سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی غذر کے چیرمین راجہ میر نواز میر کے مطابق سلطان
رئیس گزشتہ پیشی پرعدالت نہیں آئےتھےجس پر ان کے وارنٹ جاری کیے گئےتھے۔ ہفتے کو انسداد
دہشت گردی عدالت میں پیش ہونے پرجج نے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا جس کےبعد پولیس
نے تحویل میں لے لیا۔ انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیاہے۔
راجہ میرنوازمیر کا کہنا تھا کہ غیرحاضری حاضری کابہانہ بناکر قومی رہنماؤں
کی تضحیک قبول نہیں، انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت مسلسل 8 سالوں سے جاری
ہے۔
Comments
Post a Comment