New cabinet of YIWO announced

بائیں سے رستم علی خان، طوطی جان، منظور علی
 یاسین اسماعیلی ویلفیرآرگنائزیشن کی نئی کابینہ کا اعلان

کراچی: یاسین اسماعیلی ویلفیرآرگنائزیشن کی نئی کابینہ کا اعلان کردیاگیا، طوطی جان صدر، رستم علی خان جنرل سیکریٹری اور منظورعلی سینیرنائب صدر مقرر، کابینہ کی تشکیل مکمل ہونےپر حلف برداری کی تقریب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق یاسین اسماعیلی ویلفیر آرگنائزی کا جنرل باڑی اجلاس اتور کو آغاخان جیم خانہ کے سبزہ زار میں ہوا جس میں سینیر ترین رہنما خلیفہ محمد موسیٰ، سابق صدر گل نادرخان، شاہ گل عزیز، رحمت حسن، راحت علی شاہ سمیت
تنظیم کے رہنماوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں نئی کابینہ کے امیدوار سینیررہنما رستم علی
نئی کابینہ کے تشکیل کےبعد نومنتخب کابینہ کےہمراہ گروپ فوٹو
خان، سابق صدر شیر زمان، منظورعلی اور طوطی جان بھی شریک تھے۔ طویل بحث مباحثے کے بعد ایک نئی 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے تمام امیدواروں کا انفرادی انٹرویو کیا اور بالآخراتفاق رائےسے طوطی جان کو صدر، رستم علی خان کو جنرل سیکریٹری اور منظور علی کو سینیرنائب صدر مقرر کرنے کا اعلان کیاگیا جبکہ سابق صدر شیر زمان کو ان کے وسیع تجربے اور خصوصی دلچسپی کومدنظررکھتےہوئےاسپورٹس کا شعبہ سونپنےکےعلاوہ غذراسماعیلی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں یاسین کی نمایندگی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ ان کی ذمےداریوں میں یاسین پریمیئر لیگ کا انعقاد بھی شامل ہوگا۔

تنظیم کے رہنماوں اور کارکنوں نے کمیٹی کے فیصلے کو سراہا اور نئی کابینہ کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نو منتخبت جنرل سیکریٹری رستم خان نے اس موقع پر کہا کہ نومنتخب ارکان کی حلف برداری سے پہلے کابینہ کو مکمل کرنا ضروری ہے جس میں دو سے تین ہفتے لگ سکتے ہیں ۔ نئی کابینہ میں پہلی بار خواتین کو
یاسین اسماعیلی ویلفیر آرگنائزیشن کا اجلاس
شامل کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر گروپ فوٹو گرافی بھی کی گئی۔