گلگت
بلتستان کونسل کی 6 نشستوں پر شو آف ہینڈ
کے ذریعہ ہونے والے انتخاب میں مسلم لیگ ن نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔
قانون ساز اسمبلی ہال گلگت میں 33 میں سے 32 ارکان نے حق رائے دہی میں حصہ لیا۔
مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ارمان شاہ ، سلطان علی خان ، وزیر اخلاق حسین اور اشرف صدا
منتخب ہوئے جبکہ اسلامی تحریک کے آغا محمد عباس رضوی اورآزاد رکن سید افضل بھی کامیاب
ارکان میں شامل ہیں ۔ 6 نشستوں کے لئے کل
بارہ امیدوار میدان میں تھے ۔ مجلس وحدت
المسلمین کے امیدوار حاجی علی حیدر کو دو ارکان کی تائید حاصل ہو سکی جبکہ پانچ امیدوار
غیر حاضر تھے ۔ اسمبلی ہال کے باہر نو منتخب ارکان کے حامیوں نے جشن منایا۔ ارکان نے جلوس کی شکل
میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی ۔
حق رائے دہی کے عمل کی نگرانی کے لیے چیف الیکشن
کمشنر گلگت بلتستان جسٹس رٹائرڈ سید طاہر علی شاہ بھی ایوان میں موجود تھے جبکہ سیکریٹری
قانون گلگت بلتستان رحیم گل کو الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے انتخابی عمل کے لئے ریٹرننگ
افسر مقرر کیا تھا ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن ،سپیکر قانون ساز
اسمبلی فدا ناشاد ، ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان صوبائی وزراء اور دیگر اراکین اسمبلی
نے انتخابی عمل میں حصہ لیا ۔ پندرہ رکنی گلگت بلتستان کونسل کے 6 ارکان الیکشن کے
ذرئعے منتخب ہوتے ہیں جبکہ 6 ارکان کو وزیر اعظم پاکستان جو بلحاظ عہدہ جی بی
کونسل کے چیئرمین بھی ہیں براہ راست وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی میں سے نامزد
کرتے ہیں ۔
Comments
Post a Comment