اسلام آباد: موسم کابہانہ، پی آئی اے کی گلگت بلتستان کے لیے پرواز
مسلسل تیسرے دن منسوخ، مسافروں کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر شدید احتجاج، پی آئی اے
اور حکومت کے خلاف شدید نعرے۔
پی آئی اے عملے نے عید الفطر اپنے گھروں پر سکون سے گزاری، لیکن ملک
کے مختلف حصوں سے گلگت بلتستان جانے والے ہزاروں مسافر عید اپنے گھروالوں کے ساتھ
نہ مناسکے اور عید کے تینوں دن اسلام آباد ایئرپورٹ کے چکر لگاتے رہے۔ جب قوت
برداشت جواب دے گئی تو آج اسلام آباد ایئرپورٹ پر دل کا بھڑاس نکال دیا، حکومت اور
پی آئی اے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس کے باوجود پی آئی اے عملے پر کوئی اثر
نہیں ہوا اور آج کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی۔
پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ پروازوں کی منسوخی موسم کی خرابی کے
باعث ہوئی۔ تاہم مظاہرین کا کہنا تھا کہ عید کے دوران اسلام آباد اور اسکردو میں موسم صاف تھا
Comments
Post a Comment