Loading Shedding in Ghizar on Eid

گاہکوچ: ضلع غذر میں عید کے روز طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، عید کی خوشیاں ماند پڑگئی۔ غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ سمیت کئی علاقوں میں عید کے پہلے دن بجلی غائب رہی، بجلی کی فراہمی دوسرے روز بھی بحال نہ ہوسکی کیوں کہ محکمہ برقیات کے حکام عیدالفطر کی چھٹیاں منارہے ہیں۔ ستم ظریفی یہ کہ عید کے دوران واپڈا نے بجلی کے مسائل سے نمٹنے کےلیے کوئی  خصوصی ڈیوٹیاں بھی نہیں لگائی ہے جس کے باعث نہ متاثرہ علاقےتاحال بجلی سے محروم ہیں بلکہ آیندہ 2 روز تک بجلی کی بحالی کا کوئی امکان نہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ برقیات نے عید سے ایک دن قبل بتھریت سے بجلی فراہم کرنے کی خوشخبری سنائی تھی مگر بتھریت سے بجلی کی فراہمی کے بعد سینگل، اشکومن اور سہلی ہرنگ پاور ہاؤس کے مشینوں نے جواب دےدیا۔ جس کی وجہ سے طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments