Floods hit several villages in GB

Flood damages several houses in Oshikhandas
گلگت: گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش، سیلابی ریلے، متعدد گھر بہہ گئے

گلگت ،غذراور ہنزہ نگر میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے بعد مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں میں متعدد گھر اور زرعی اراضی بہہ گئی جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، اوشکھنداس میں سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا جس سے کئی گھر بہہ گئے اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود سرکاری مشینری حرکت میں نہیں آئی۔ گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں سے بھی موسلادھار بارش کی اطلاعات موصول
Flood makes its way into the town
ہورہی ہیں جس سے سیلابی اور نقصانات کا خدشہ ہے۔

Comments