Pakistan must take Altaf's statement seriously: British High Commissioner


برطانوی ہائی کشمنرایڈم تھامسن نےکہاہےکہ حکومت پاکستان کوالطاف حسین کےکراچی توڑنےسےمتعلق بیان کوسنجیدگی سےلیناچاہیے
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ الطاف حسین کے کراچی کو توڑنےسےمتعلق بیان کوپاکستان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، برطانیہ میں نفرت اور تشدد پھیلانے کے خلاف سخت قوانین ہیں،اگر کسی پر جرم ثابت ہو جائے تو اسے جیل کی سزا ہو سکتی ہے،ایڈم تھامسن نےکہاکہ الطاف حسین کے بیان پر برطانوی پولیس کو بے تحاشا شکایات ملی  ہیں،برطانوی پولیس الطاف حسین کے بیان کی تحقیقات کر رہی ہے،الطاف حسین کی پاکستانی حوالگی سےمتعلق ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہاکہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے، الطاف حسین کے خلاف کارروائی کرنا ناممکن نہیں،
انہوں نےکہاکہ انتخابات میں یورپی یونین  کے مبصروں کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہیں، ان انتخابات کےذریعے شہریوں نے حکومتوں کا احتساب کیا ہے، پاکستان میں ہونے والے یہ انتخابات تاریخ کے سب سے بہتر انتخابات تھے،دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہییں۔

Comments