World Bank terms Investment on Bhasha dam project as great risk

بھاشادیامرڈیم کےلیےوسائل کابندوبست نہیں ہوسکا،ورلڈبینک نےمنصوبےپرسرمایہ کاری کوخطرناک قراردےدیا
یہ انکشاف نسرین جلیل کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کےاجلاس میں ہواہے۔اجلاس میں اقتصادی امورڈویژن کےحکام نےبریفنگ دیتےہوئےکہاکہ بھاشاڈیم کےلیےوسائل کابندوبست نہ ہوسکاکیونکہ عالمی بینک نےاس منصوبےکوخطرناک قراردےدیاہے۔ عالمی بینک کےمطابق ڈونرزکوبھاشاڈیم منصوبےکی تکمیل سےمتعلق خدشات ہیں۔اقتصادی امورکےحکام کی بریفنگ میں کہاگیاہےکہ بھاشاڈیم کی تعمیرکےلیے12ارب ڈالردرکارہیں۔امریکااورایشیائی ترقیاتی بینک مل کرمنصوبےکےلیے3ارب ڈالرفراہم کریں گےجبکہ بقیہ 9ارب ڈالرکی کمی منصوبے کی تکمیل میں مشکلات پیداکرےگی۔اقتصادی امورڈویژن کےمطابق عالمی بینک کاموقف ہے کہ فنڈزکی کمی کی وجہ سےبھاشاڈیم منصوبےپرسرمایہ کاری خطرناک ہے۔

Comments