GB resolution is impracticable: says member of GB council

گلگت: چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل امجدحسین ایڈووکیٹ نےکہاہےکہ خطےکوصوبائی حیثیت دینےسےمتعلق قانون سازاسمبلی کی قراردادکی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ یہ قابل عمل نہیں ہے۔

مقامی میڈیاسےبات چیت کرتےہوئےان کاکہناتھاکہ گلگت بلتستان ایک متنازعہ خطہ ہےاورتنازعہ کشمیرکاایک فریق ہے۔تاہم یہ جموں وکشمیرکوحصہ ہرگزنہیں۔

امجدایڈووکیٹ نےکہاکہ گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کےصوبائی حیثیت سےمتعلق قرارداد کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ اس طرح کی قراردادوں پرعمل درآمدنہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نےکہاکہ کشمیرافئرزڈویژن گلگت بلتستان کےلیےایک ناسورہے۔یہ ڈویژن پاکستان کی خدمت نہیں کررہابلکہ گلگت بلتستان کےدلوں میں پاکستان کےلیےنفرت پیداکررہاہے۔

امجدایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ گلگت بلتستان کےعوام کوپاکستان کی ضرورت نہیں بلکہ پاکستان کوگلگت بلتستان کی ضرورت ہے اس لیےجب تک حکومت پاکستان باضابطہ طورپرٹیلی مذاکرات کےذریعےایک نیاعمرانی معاہدہ نہیں کرتی معاملہ جوں کاتوں رہےگا۔



Comments