Kohistan carnage; culprits hail from Diamer: Rehman Malik

سانحہ کوہستان کےذمےداروں کاتعلق داریل سےہے،رحمان ملک

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نےانکشاف کیاہےکہ کوہستان میں 18شیعوں کےقتل کےذمےداروں کاتعلق ضلع دیامرکےعلاقےداریل سےہے۔اسلام آبادمیں وزیراعلیٰ مہدی شاہ کےساتھ ہونےوالی ملاقات کےبعدمیڈیاسےبات چیت کرتےہوئےرحمان ملک نےکہاکہ کوہستان واقعےکی تحقیقاتی رپورٹ موصول ہوگئی ہےجس کےمطابق 28فروری کوہربن میں شیعہ کمیونٹی کےافرادکوگاڑیوں سےاتارکراورشناخت کرکےقتل کرنےوالےافرادداریل سےتعلق رکھتےہیں۔ان کاکہناتھاکہ تحقیقاتی رپورٹ داریل اوردیامرکےجرگوں کومہیاکردی گئی ہےجوملزمان کی گرفتاری کےلیےاپناکرداراداکریں گے۔

واضح رہےکہ گلگت کی شیعہ رہنماوں نےبھی سانحےمیں مقامی افرادکےملوث ہونےکاشبہ ظاہرکیاتھا۔اس سلسلےمیں پولیس نےگزشتہ ہفتے5افرادکوگرفتارکرنےکادعویٰ بھی کیاتھاتاہم رحمان ملک نےان کےبارےمیں کوئی ذکرنہیں کیا۔

Comments