DSP Ibrahim shot dead in Gilgit City

گلگت میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن دن دھاڑے قتل،ایک شخص زخمی

گلگت: مجینی محلہ میں نامعلوم افرادنے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمدابراہیم کوٹارگٹ کرکےقتل کردیا۔محمدابراہیم دفترسےگھرآنےکےبعدمجینی محلہ میں اپنےگھرکےسامنےموجودتھےکہ موٹرسائیکل سواروں نےانہیں نشانہ بنایااورموقع سےفرارہوگئے۔ابراہیم کوفوری طورپرایجنسی اسپتال منتقل کردیاجہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتےہوئےچل بسے۔استورسےتعلق رکھنےوالے محمدابراہیم کاشمارگلگت بلتستان کےان چندشخصیات میں ہوتاہےجنہوں نےمذہبی منافرت،فرقہ واریت اورلسانی تعصبات کی ہمیشہ حوصلہ شکنی کی اورمذہبی ہم آہنگی کی مثالیں قائم کیں۔خطےمیں دہشت گردی کےحالیہ لہرمیں زیادہ ترایسےہی افرادکونشانہ بنایاجارہاہے۔حال ہی چلاس سےتعلق رکھنےوالےمعروف سماجی کارکن جہانگیرخان،جودیامرمیں تعلیم نسوان کےلیےکوشاں تھے،کوجوٹیال میں دن دھاڑےقتل کردیاگیاجبکہ دیامراوردیگرکچھ علاقوں میں خواتین کے اسکولوں کودھماکوں سےاڑانےکےواقعات میں تشویشناک حدتک اضافہ ہوگیاہے۔
درین اثناراجہ بازارکےقریب ایک نوجوان عزیزالرحمان گولی لگنےسےزخمی ہوگیا۔پویس کاکہناہےکہ ابتدائی معلومات کےمطابق عزیزالرحمان اپنے ہی ریوالورکی گولی لگنےسےزخمی ہواہے۔واقعےکی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

Related story
Social worker killed...Girls schools blown up

Comments