لاہور: بالاورستان نیشنل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کےصدرآفاق ساتھیوں سمیت پارٹی رکینیت سےمستعفی ہوگئے۔تنظیم کےلیٹرہیڈپرجاری بیان میں آفاق احمدنےالزام لگایاہےکہ بالاورستان نیشنل فرنٹ کے"چیرمین عبدالحمیدخان برسلزمیں بیٹھ کرگلگت بلتستان کوبھارت کاحصہ بنانےپرتلےہوئےہیں"۔پریس ریلیزمیں انہوں نےایک خط کاذکرکیاہےجوکہ عبدالحمیدخان نےمبینہ طورپرسابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کولکھاجس میں گلگت بلتستان کوبھارت کاحصہ بنانےکےلیےان سےمددطلب کی گئی۔آفاق احمدنےحکام سےبی این ایف کےخلاف کارروائی کرنےکامطالبہ بھی کیاہے۔بیان کےمطابق آفاق احمدکےساتھ استعفیٰ دینےوالوں میں سیف اللہ،عثمان،محمدزمان،ذکاءالحق،نعیم بلتی،ضیاءالحق اوردیگرکارکن شامل ہیں۔پریس ریلیز
Comments
Post a Comment