کراچی: گلگت بلتستان سے تعلق رکھنےوالےایم کیوایم کودوکارکنوں کوکراچی میں نامعلوم افرادنےفائرنگ کرکےقتل کردیا.
پولیس کےمطابق کراچی کےعلاقے گلشن اقبال بلاک 4سےپیرکی رات دوافرادکی لاشیں ملیں تھیں جن کی شناخت سکندرولدحمزااورنصیرولدکسیراحمدکےنام سےہوئی ہے۔لاشوں کوپولیس نےجناح اسپتال پہنچادیا۔پوسٹ مارٹم کےبعددونوں لاشوں کوسہراب گوٹھ میں ایدھی سرخانہ منتقل کردیاگیا۔ایس ایچ اوگلشن اقبال دوست محمدکاکہناتھاکہ سکندراورنصیرکونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نےپیرکی رات پونےایک بجےگلشن اقبال کےایک نجی اسپتال کےقریب اس وقت نشانہ بنایاجب وہ کسی دوست یارشتےدارسےملاقات کےبعدسوسجربازارجارہےتھے۔جہاں سکندرکاچچارہائش پذیرہے۔دونوں افرادکوسرپرگولیاں مارکرہلاک کیاگیا۔اطلاع ملنےپرپیرکی دوپہرکراچی میں مقیم گلگت کارہائشی عالم جان ایدھی سردخانہ پہنچےاورلاشوں کی تصویریں نکال کرمقامی اخبارات کےانٹرنیٹ ایڈیشنزمیں شائع کرادیں۔جس کےبعدمعلوم ہواکہ دونوں افرادکاتعلق گلگت سےتھااورسکندرگلگت میں ایم کیوایم کاسیکٹرانچارج تھا۔بعداذاں دونوں افرادکی لاشیں گلگت روانہ کردی گئیں۔
Comments
Post a Comment