گلگت میں نوجوان لڑکی نےدریامیں کودکرخودکشی کرلی
گلگت شہرمیں 18سال کی ایک لڑکی نےدریامیں کودکرخودکشی کرلی۔پولیس کےمطابق گلگت کی رہائشی،جس کانام ظاہرنہیں کیاگیا،نےمنگل کی رات 8بجےکونوداس پل سےنیچے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی،ایک عینی شاہدکاکہناہےکہ انہوں نےلڑکی کوپل سےنیچے کودتےہوئےقریب سےدیکھا۔بعدمیں لڑکی کےبھائی نےسٹی پولیس اسٹیشن میں آکربتایا کہ ان کااپنی بہن سےمعمولی سی بات پرجھگڑاہواتھاجس پرلڑکی نےخودکشی جیساانتہائی قدم اٹھایا۔انگریزی اخبارایکسپریس ٹریبیون کےمطابق پولیس نےلڑکی کےبھائی کےبیان پرعدم اطمینان کااظہارکرتےہوئےتحقیقات شروع کردی ہے۔
درین اثناگلگت سےایک اورخاتون کےلاپتاہونےکی رپورٹ سٹی تھانہ میں درج کرادی گئی ہے۔گزشتہ ماہ یاسین کےعلاقے تھوئی میں ظفرنامی شخص نےنامعلوم وجوہات کےبناپرخودکشی کرلی۔درچ کےرہائی 22سالہ ظفرگلگت سے گھرپہنچنےکےبعداگلےروزنالے میں اپنی والدہ سےملاقات کرنے گیاجہاں انہوں نےشکارکےبہانےہمسائیوں کےگھرسےبندوق لاکرخودکشی کرلی۔اس سےایک ماہ قبل تھوئی کےعلاقے ہرپوکےرہائشی ایک 18سالہ نوجوان نےخود کشی کی۔ان کےوالدین کاکہناہےکہ ان کےبیٹےنےمیٹرک کےامتحان میں نقل پکڑےجانے کے بعد نوٹس آنےپرخودکشی کی۔میڈیارپورٹس کےمطابق اس سال خودکشی کےواقعات میں ہلاک ہونےوالےافرادکی تعدادایک درجن سے تجاوزکرگئی ہے ۔خودکشی کےواقعات میں غیرمعمولی اضافےپرعلاقےمیں تشویش پائی جاتی ہے۔سماجی حلقوں کامطالبہ ہےکہ حکومت اورغیرسرکاری ادارے خودکشی کی وجوہات معلوم کرنےاوراس کےروک تھام کےلیےفوری اقدامات کریں ۔اس صورتحال میں حکومت اورانسانی حقوق کےلیےکام کرنےوالی تنظیموں کی ذمےداریاں بڑھ جاتی ہیں۔لیکن تاحال اس حوالےسےکسی سطح پربھی کوئی اقدام نہیں کیاگیا۔مانیٹرنگ ڈسک

Comments
Post a Comment