گوجال میں دومزدورگروپوں کےدرمیان تصادم کےبعدحالات کشیدہ
ہنزہ: گوجال میں دو مزدورگروپوں کےدرمیاں تصادم نےفرقہ وارانہ اورعلاقائی شکل اختیارکرلی۔تفصیلات کےمطابق عطاآبادجھیل پرکام کرنےوالےمزدورں کےدوگروپوں کےدرمیان معمولی تنازعے پرتصادم کےبعد نگرسےتعلق رکھنےوالےسینکڑوں افرادنےگوجال پردھاوابول دیا۔ڈنڈابردارمشتعل افرادنےگوجال کےگاؤں حسینی میں کئی دکانوں کولوٹ لیااورگھروں میں گھس کرلوگوں کوتشدد کانشانہ بنایا حتیٰ کہ عورتوں اوربچوں کوبھی گھروں سےباہرگھسیٹ کرماراگیا۔مشتعل افرادنےگھروں میں آویزاں پرنس کریم آغاخان کی تصویروں کواتارکران کی بےحرمتی کی اوراملاک کونقصان پہنچایا۔کئی گھنٹوں بعدجب پولیس موقع پرپہنچی توشرپسنداپنی کارروائی مکمل کرکےواپس نگرجاچکےتھے۔واقعےکےخلاف گوجال کےعوام نےاحتجاج کیاہےاورآئندہ کالائحہ عمل طےکرنےکےلیےاتوارکوجرگاطلب کیاہے۔
Comments
Post a Comment