Doctor involved in CIA's vaccine compain reaches US

ایبٹ آبادمیں سی آئی اےکی جعلی ویکسین مہم چلانےپرگرفتارڈاکٹرامریکاپہنچ گئے

ایک برطانوی اخبارنےگزشتہ ماہ انکشاف کیاتھا کہ ایبٹ آبادمیں  اسامہ بن لادن کی تلاش کےسلسلےمیں سی آئی اےنےایک جعلی ویکسین مہم چلائی جس کامقصداسامہ بن لادن کےڈی این اےکامیچ حاصل کرناتھا۔اخبارکےمطابق اس مقصدکےلیےسی آئی اےنےجس سینیر ڈاکٹرکی خدمات حاصل کی تھی اسےپاکستانی فوج نےگرفتارکرلیاتھا۔اس خبرکی خودپاکستانی فوج نےبھی تصدیق کی ۔یہاں تک کہ ایبٹ کمیشن کےایک رکن لفٹنینٹ جنرل ریٹائرڈندیم احمد نےاس حوالےسےسی آئی اے اوراسلام آبادمیں امریکی سفارت خانےکوشدیدتنقیدکانشانہ بھی بنایا۔ایک نجی ریڈیوکےمطابق گرفتارڈاکٹرامریکاپہنچ چکاہے۔حال ہی میں امریکا کی جانب سےپاکستانی فوج کی امدادروکےجانےکےبعدآئی ایس آئی کےچیف جنرل شجاع پاشانےامریکاکادورہ کیاتھا۔تاہم یہ واضح نہیں کہ ڈاکٹرکی امریکامنتقلی کا آئی ایس آئی چیف کےدورےسےکوئی تعلق تھایانہیں ۔

Comments