گلگت میں فائرنگ سےایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
گلگت: اسپتال روڈپرنامعلوم افرادکی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا،پولیس کےمطابق مسلح افرادنےدونوں افراد کواس وقت نشانہ بنایاجب وہ شام کےوقت گھرجارہےتھے۔فائرنگ سےدونوں افرادشدیدزخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طورپرقریب ہی واقع ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ایک شخص زخمیوں کی تاب نہ لاتےہوئےچل بسا۔واقعےکےبعدشہرمیں دکانیں بندکردی گئیں۔پولیس نےعلاقےکوگھیرےمیں لےکرملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ شہرمیں مجموعی طورپرسکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment