GB under focus of extraneous intrigue

گلگت بلتستان میں غیرملکی سازشیں بڑگئیں،فنڈزکی فراہمی تیز
بلوچستان کی طرزپرریاستتی رٹ چیلنج کرنےکےلیےقوم پرستی کوہوادی جارہی ہے،امریکی مددکاپروپیگنڈا

اسلام آباد: بھارت چین کےساتھ ملحقہ منجمد بلند علاقوں پرنظرین جمائےہوئےہے اوراس کی فوجی قوت اس سمت میں بڑھ رہی ہےجبکہ پاکستان کےعلاقے گلگت بلتستان میں بھی بیرونی سازشوں میں اضافہ ہورہاہے۔بلوچستان میں ریاستی رٹ کوچیلج کرنےکی بیرونی مداخلت کی طرزپراب گلگت بلتستان ایریامیں بھی عدم استحکام کوہوادینےکےکوششیں کی جارہی ہیں۔حالیہ انتخابات میں قوم پرست قوتوں کی شکست کےبعدان کوششوں میں اضافہ ہواہے،ذرائع کےمطابق پکڑےجانےوالےپیغامات میں انکشاف ہواکہ بالاورستان نیشنل فرنٹ پاک، چین ٹریڈکوہدف بنانےکےلیےحکومت مخالف ریلیاں شروع کرنےکی منصوبہ بندی کررہاہےاوراس اسٹریٹجک ریجن میں امریکی اثرورسوخ بڑھانےکےلیےکام کررہاہے،یہ اسٹریٹجک ریجن گوادرپورٹ اورچینی ہنٹرلینڈ کےدرمیان کنڈیوٹ کاکام کرتاہے۔بی این ایف(بالاورستان نیشنل فرنٹ)کےعہدیدارآزادگلگت بلتستان کی تحریک کےلیے امریکی مددکاپروپیگنڈاکررہےہیں اورجیسے ہی ایسی سرگرمیوں میں تیزی آئےگی توامریکا ایسی تحریک کی حمایت کردےگا۔ذریعےکےمطابق پیغام میں امریکامیں موجود تارکین وطن کوہدایت کی گئی کہ وہ موومنٹ کےپروجیکٹ پرسرگرمیاں تیز کردیں۔ امریکاکی ایک سرکردہ یونیورسٹی میں بی این ایف کےزیراہتمام ایک سمینارمیں امتیازنامی شخص کےکردارکوسراہاگیا،مسٹرامتیازنے مارچ 2011میںلوکل ٹی وی پروگرام میں آزادگلگت بلتستان کےحصول کی بات کی۔تجزیےکاروں کاکہناہے کہ گلگت بلتستان میںقوم پرستی کوہوادینےکےلیے فنڈزکابہاو تیزہوگیاہے۔ پاکستان کواس صورحال پرچوکناہوجاناچاہیے تاکہ شرپسندقوتیں حساس ریجن گلگت بلتستان کی صورتحال کوعدم استحکام کاشکارنہ کرسکیں۔
جاوید رشید،روزنامہ جنگ

Comments