CM’s assistants withdrew 2.4 million illegally: AGPR

وزیراعلیٰ کےدومشیروں سےغیرقانونی طورپرحاصل کی گئی رقم واپس لی جائے،اےجی پی آر
گلگت: اکاوٹینٹ جنرل پاکستان ریونیوگلگت بلتستان نےچیف سیکریٹری کولکھےگئےایک خط میں استدعاکی ہے کہ وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کےدومشیروں نے تنخواہوں کی مدمیں نیشنل بینک سے24لاکھ روپےحاصل کیے ہوئےہیںجوکہ۔سیلف گورننس آرڈرکےتحت وہ اس کااستحقاق نہیں رکھتے۔لہٰذادونوں مشیروں سےرقم واپس لےکر قومی خزانے میں جمع کی جائے۔وزیراعلیٰ کےمشیرمحمدنصیراورمحمدموسیٰ نےسرکاری تنخواہ کی مدمیں نیشنل بینک سے مجموعی طورپر24لاکھ روپےحاصل کیے تھے۔جسے اے جی پی آرنےغیرقانونی اورگلگت بلتستان گورننس آرڈر2009کی سریح خلاف قراردیاہے۔رقم لینےوالےمحمدنصیراب  مہدی شاہ کابینہ میں وزیربن چکےہیں۔جبکہ محمدموسیٰ اب بھی مشیرکےطورخدمات انجام دےرہےہیں۔

Comments