اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیرمین الطاف احمد چودھری نے سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑکوں کی مرمت کے لیے مجموعی طور17ارب 40کروڑروپے کامطالبہ کیاہے جس میں گلگت بلتستان کے لیے42کروڑ30لاکھ روپے شامل ہیں
الطاف احمدچودھری نے این ایچ اےکے 196ویں ایگزیکٹیوبورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے نیشنل ہائی وے نیٹ ورک کوپہنچنے والے نقصان کاتخمینہ 13 ارب 70کروڑروپے سڑکوں کی تعمیرکے لیےدرکاررقم کاتخمینہ 17ارب 40کروڑروپے لگایاگیاہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے نقصانات کاتخمینہ 42کروڑ30لاکھ روپے ہےجبکہ بحالی کے لیے52کروڑ50لاکھ روپے درکارہونگے۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی بحالی کےلئے مختلف ایجنسنیوں سے قرضوں کے لیے بات چیت کی گئی ہے جبکہ ورلڈ بینک اورایشائی ترقیاتی بینک کے ساتھ قرضوں کے لیے طریقہ کار کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ،وزارت منصوبہ مندی و ترقی،وزارت مواسلات اورمتعلقہ اداروں کے سینیرحکام نے شرکرکی۔
Comments
Post a Comment