Massive irregularities disclosed in GB House

Gilgit: A parliamentary committee, probing the reports of financial irregularities in Gilgit Baltistan House, Islamabad has disclosed high scale defaults by the elected members in recent years.

In an inquiry report submitted to the speaker, the parliamentary committee has maintained that politicians, who have official business in Islamabad, are allowed to stay in GB House at a subsidised rate but the politicians occupied rooms not only for themselves but also accommodated their friends and relatives without paying anything for months.

The committee, headed by Raziuddin, was formed by Speaker of Gilgit-baltistan Legislative Assembly Wazir Baig more than a month ago after complaints of irregularities emerged against local politicans belonging to the former PML-Q government.

گلگت بلتستان ہاؤس میں بڑے پیمانے پرمالی بےضابطگیوں کاانکشاف

گلگت(مانیٹرنگ ڈسک): گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آبادمیں مالی بےضابطگیوں کی تحقیقات کرنے والی پارلیمانی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پارلیمنٹ ہاوس میں جمع کردی ہےجس میں انکشاف کیاگیاہے کہ متعدد سیاسی شخصیات کروڑوں روپے کی مالی بےضابطگیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔
گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں بڑے پیمانے پرمالی بےضابطگیوں کے انکشاف کے بعد اسپیکرقانون سازاسمبلی وزیربیگ نےایک ماہ قبل رکن اسمبلی رضی الدین کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی قائم کی تھی۔کمیٹی نے مکمل تحیقات کے بعداپنی رپورٹ قانون ساز اسمبلی میں پیش کی ہے جس میں  قانون ساز اسمبلی کے متعدد اراکین کی جانب سے کروڑوں روپےکی مالی بے ضابطگیوں کے دستاویزی ثبوت فراہم کیے گئے۔
اٹھائیس صفحات پرمشتمل رپورٹ کااعلان سرکاری طورپرنہیں کیاگیاہے تاہم باوثوق ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاہے کہ گلگت بلتستان ہاوس اسلام آبادکے قیام کامقصدسرکاری دورے پرآنے والےقانون ساز اسمبلی کے اراکین کے لیےہے تاہم یہ بات سامنے آئی ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے اراکین نے گلگت بلتستان ہاوس کے کمروں پرغیرقانونی طورپرباقاعدہ قبضہ کیاہواہے جہاں نہ صرف وہ خوداپنےنجی دوروں کے دوران قیام کرتے ہیں بلکہ اپنے دوستوں اوررشتے داروں کو بھی غیرقانوی طورپریہاں ٹھہراتے ہیں جس کے لیے وہ ایک پائی بھی ادانہیں کررہے ہیں۔ ذرائع کاکہناہے کہ بدعنوانی میں ملوث زیادہ تراراکین کاتعلق مسلم لیگ(ق)سے ہے۔
ایک بڑے قومی اخبارنے ذرائع کے حوالے سےدعویٰ کیاہے کہ گلگت بلتستان ہاوس اسلام آبادمیں مجموعی طورپر اربوں روپے کی بدعنوانیاں کی گئیں ہیں۔
  تحقیقاتی رپورٹ میں گلگت بلتستان ہاوس کافوری آڈٹ کرنے اورہاوس کی انتظامیہ کےخلاف سخت کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Comments